بی جے پی کی مخالفت کے باوجود کرناٹک میں منایا جائے گا ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش

رام لنگا ریڈی نے بتایا کہ ٹیپو جینتی کے موقع پر پچھلے سال کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا ـ اس بار بھی ایسی صورتحال درپیش نہ ہونے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے ـ رام لنگا ریڈی نے مزید کہا کہ ہر سال 10 نومبر کو ٹیپوسلطان جینتی مناتی جاتی ہے۔ اسی طرح اس بار بھی اسی تاریخ کو سرکاری سطح پر ٹیپو جینتی منائی جائیگی ـ
ریاستی حکومت کرناٹک میں کئی عظیم شخصیات کی جینتی مناتی آ رہی ہے ـ ہم 35 تا 40 جینتی کرتے ہیں ـ اسی طرح ٹیپو جینتی بھی منعقد کرنے کے متعلق دو سال قبل ہی فیصلہ لیا گیا تھا ـ اس وقت صرف کولیگال میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جبکہ گزشتہ سال ایسا کوئی واقعہ درپیش نہیں ہوا ـ

Share this post

Loading...