دنیا میں ٹیپو سلطان کی تلوار اور امبیڈکر کے قلم کو اہمیت حاصل ہے :  گنانا پرکاش سوامی

کولیگال 30/دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  پنکچر ڈالنے والے محنتی او رایماندر ہوتے ہیں، ان سے ملک کو کبھی خطرہ نہیں ہے، مگر پالیمنٹ میں بیٹھے چند افراد کی وجہ سے ملک تباہ ہورہا ہے۔ یہ بات میسور کے اوور لنگا پیدی مٹھ کے گنانا پرکاش سوامی نے کہی۔ انہو ں نے یہاں ٹاؤن کے ایم جے اے وی کالج میدان میں مرکزی حکومت کے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف اقلیتوں، دلتوں او رپسماندہ طبقات کے فیڈریشن کے زیر اہتمام کیے گئے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی اگر جاری ہوا تو کاغذ یا دستاویز کے ذریعہ ثابت نہ کریں بلکہ ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ ثابت کرنے کا خود ان لوگوں سے مطالبہ کریں۔ ڈی این اے ٹسٹ کران سے ہم تمام اقلیتوں، دلتوں اور پچھڑے طبقات کا خون ایک جیسا پایا جائے گا او رہمیں یہاں کا مقامی قراردیا جائے گا۔ مگر بیرونی افراد جو ہمیں شہری ہونے کا ثبوت مانگ رہے ہیں انہیں بیرونی قرار دیا جائے گا۔ گنانا پرکاش نے کہا کہ دنیا میں دو چیزوں کو بڑی اہمیت ملی ہے، ان میں ایک ہندوستان کے 130کروڑ عوام کا مستقبل لکھنے والا ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا قلم اور انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے اٹھی ٹیپو سلطان کی تلوار شامل ہیں۔ بنگلور کے اسحاق نے سی اے اے اور ایم آر سی کے تعلق سے تفصیلات جانکاری فراہم کی۔ معرف ادیب وجئے ڈی ایس لیڈر ملور شیوا ملور، مولانا امجد قاسمی، مولانا ابوبکر صدیق، مولانا وسیم احمد، نائب طبقہ کے لیڈر چکالنگیا او رکسان ڈیڈر گوڈے گوڈا نے بھی خطاب کیا۔ 

بشکریہ :  سالار 

Share this post

Loading...