بھٹکل 09؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) حکومتِ کرناٹکا کی طرف سے مجاہدِ آزادی ، شیرِ میسور حضرت ٹیپو سلطان شہیدرحمۃ اللہ علیہ کی یاد تازہ کرنے کے لیے ان کے یومِ پیدائش پر ٹیپو سلطان جینتی منائی جارہی ہے۔
اس سلسلہ میں بھٹکل تعلقہ انتظامیہ نے بتاریخ 10؍ نومبر 2018بروز سنیچر صبح دس بجے خوشحال شادی (نوائط کالونی ) میں ایک خصوصی جلسہ کا اہتمام کیا ہے جس میں حضرت ٹیپو سلطان رحمۃ اللہ علیہ کے حالاتِ زندگی پر مقررین خطاب فرمائیں گے اور انگریزوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے ملک کے اس جانباز سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے تمام حضرات سے بر وقت شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔
Share this post
