بنگلورو 06؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) پرامن طور پر ٹیپو جینتی کے انعقاد کے سلسلہ میں نائب وزیر اعلیٰ جے پرمیشور نے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ میں اس تعلق سے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے ٹیپو جینتی کے حق اور مخالفت میں کسی بھی طرح کا جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے اور اسی طرح انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ تمام پروگرام آڈیٹوریم کے اندر ہی منعقد کیے جائیں۔ اسی طرح ٹیپو جینتی کے موقع پر عوامی جگہوں پر فلیکس لگوانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے سوشیل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ٹیپو سلطان کے خلاف نامناسب پیغام بھیجنے پر سخت کارروائی کا بھی انتباہ دیا ہے۔ اس مرتبہ پولیس کوحالات پر امن منائے رکھنے کے لیے اپنا اہم رول ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ اس درمیان اس پروگرام کی مخالفت میں کئی ایک لوگوں نے ہائی کورٹ میں پی آئی ایل بھی داخل کی ہے۔
Share this post
