ٹیپو جینتی پر روک لگائے جانے کے خلاف کانگریس کارکنان کااحتجاج

؎بنگلورو:  یکم اگست 2019(فکروخبر نیوز)  کانگریس سرکار کے موقع پر ریاست بھر میں ٹیپو سلطان رحمۃ اللہ علیہ کی یومِ پیدائش منائے جانے کے اعلان کو موجودہ بی جے پی حکومت نے کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد کانگریس کارکنان نے سخت احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کرنے کا مقصد ایڈی یوروپا حکومت کے ٹیپو جینتی پر روک لگائے جانے کے خلاف ہے جبکہ ٹیپو کی اس ملک کے لیے عظیم خدمات ہے جس کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیپو سلطان بہت ہی سیکولر ذہن کے مالک تھے۔ بی جے پی اس کے ذریعہ دوبارہ اقتدار پر قابض ہونا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ ایڈی یوروپا نے یہ فیصلہ محض حکومت کے تین دن کے اندر ہی سنایا ہے جس پر کانگریس لیڈران نے جم کر اعتراض جتایا ہے۔ سدارامیا کی زیر قیادت حکومت نے سال 2015میں ٹیپو جینتی منانے کا فیصلہ کیا تھاجس کو کانگریس، جے ڈی ایس مخلوط حکومت نے بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

Share this post

Loading...