ٹیپو سلطان جینتی تقاریب کو لے کر بی جے پی - کانگریس آمنے سامنے

کیونکہ اس مقامی راجہ نے جنوبی ہند میں اپنے دورہ اقتدارکے دوران کئی ہندوؤں کو ہلاک کیا۔انہوں نے کانگریس حکومت پر مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ووٹ بینک سیاست پر عمل کرتے ہوئے غیر صحت مند رجحان کا الزام لگایا۔ انہوں نے پریورتن یاترا کو روکنے کے خلاف حکومت کو انتباہ دیا۔ زعفرانی پارٹی کی اس طرح کی یاترا اس سال کے اوائل میں فرقہ وارانہ طور پر حساس شہر منگلورو میں رکھی گئی تھی لیکن اسے روک دیا تھا۔راؤ نے الزام لگایا کہ ٹیپو سلطان نہ صرف ہندو قوم کے خلاف تھے بلکہ انہوں نے کرناٹک کیرل اور دیگر مقامات پر جبری مذہبی تبدیلی کا کام کیا۔ ٹیپو کو حکمران کی حیثیت سے مانتے ہوئے تقاریب کا اہتمام کیرل کے ملابار اور کرناٹک کے کوڈارو اضلاع کے عوام کے جذبات کے خلاف ہے۔ادھر بی جے پی کے اعتراض کو کانگریس نے مسترد کردیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے لیڈر ڈی کے شیو کمار نے کہاکہ کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش سرکاری طور پر منائی جاتی ہے اور کسی بھی سرکاری پروگرام میں مرکزی وزرا کو پروٹوکول کے تحت دعوت دی جاتی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی اس کی مخالفت کرتا ہے تو وہ اس کا ذاتی معاملہ ہوگا۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف سے ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقریب کو ختم کرنے کے اعلان کو مضحکہ خیز قراردیا۔

Share this post

Loading...