انہوں نے اردو زبان کے تحفظ کے لئے بیشتر اعلانات بھی کئے تھے۔ماضی میں ریاست کے ضلع کھمم کے ماسوا دیگر اضلاع میں اردو کو سرکاری زبان کادرجہ حاصل تھا تاہم ریاست میں اضلاع کی تنظیم نو کے بعد تمام اضلاع میں اس کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔اس پر مناسب عمل کے لئے بل کی تیاری کا کام شروع کردیاگیا ہے۔ ایوان میں وقفہ سوالات کے جوابات کو تلگو اور انگریزی میں فراہم کیاجاتا تھا تاہم اب وزیراعلی کے اعلان کے بعد اردو میں بھی جوابات کی کاپی فراہم کی جارہی ہے ۔ساتھ ہی دیگر اطلاعات بھی اردو زبان میں فراہم کی جارہی ہیں۔
Share this post
