پروگرام کے کنوینر پروفیسر غانم محتشم نے کہا کہ اس سمینار کے انعقاد سے حکومت اور عام عوام کے درمیان تجارتی روابط پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سمینار میں ماہر تجار اور مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرس خطاب کریں گے ۔سمینار میں مندرجہ ذیل مہمانان کی شرکت متوقع ہے۔
جناب عبدالرحیم جوکاکو (صدر انجمن حامئ مسلمین بھٹکل )
جناب وسنت این لڈاوا ( پروفیسر چیمبر آف کامرس ہبلی )
جناب گوپال کرشنا بیکال (جوائنٹ ڈائیکٹر ڈی آئی سی کاروار )
جناب بی ایس روینکر ( ٹیکنکل اڈوائیزر کے سی ٹی یو بنگلور )
ڈاکٹر آننت مرتھی ایس شاستری ( ٹرینر )
بائک اور کار کے مابین پیش آیا تصادم : دو افراد ہلاک
منگلور 21؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) بائک اور کار کے مابین پیش آئے تصادم میں بائک پر سوار دو افراد کے ہلاک ہونے کی واردات اچلا علاقے کے قریب آج پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت محمد علی (35) اور ابراہیم (65) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد علی او رابراہیم تیلاپاڑی سے تھوکوٹو کی جانب جارہے تھے کہ منگلور سے کیرلا کی جانب جارہی ایک تیز رفتار انووا کار نے بائک کو رونددیا جس کی وجہ سے بائک پر سوار دونوں افراد موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ الال پولیس نے کار ڈرائیورجیمس جورج کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
