تجارت کے ذریعہ ہم پوری زندگی عبادت بنا سکتے ہیں : مولانا محمد صہیب حسینی ندوی

سیرت النبی کا مطلب قرآن اور حدیث ہے اس کا پیغام معاشرہ میں عام ہونے کے بجائے اس سے دوری پیدا ہوتی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے استاذ التفسیر حضرت مولانا محمد صہیب حسینی ندوی نے کیا ۔ وہ کل رات بعد عشاء نو بجے پرورگاہ(موگلی ہونڈا) میں آزاد یوتھ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا موصوف نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ، جوانی اور نبوت کے بعد کے حالات کا ذکرخیر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ پوری زندگی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم دین کو مکمل طور پر اپنانے والے بنیں اور زندگی کے ہر شعبے میں دین کو اہمیت دیں ۔ قرآن جس میں زندگی گذارنے کے رہنما اصول بیان کئے گئے ہیں اس کو پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں ۔ معاشرے کے موجودہ حالات بیان کرتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ قرآن سے دوری ناقابلِ بیان ہے ۔ ہم میں کتنے ایسے لوگ ہیں جو روزانہ تلاوت کا اہتمام کرتے ہیں ۔ ۔ مولانا نے سیرت کے پیغام کوعام کرنے اور اس پر عمل کرنے کی اہمیت کو واقعات کی روشنی میں بھی بیان کیا ۔ مولانا موصوف سے پہلے مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیامیں اس لیے بھیجا گیا تاکہ اللہ کی وحدانیت کو عام کیا جائے ۔ اسلامی شریعت کو برپا کرکے انسان کو تعلیم دی جارہی ہے کہ وہ اس شریعت پر عمل کریں ۔ مولانا نے دین اسلام کی تبلیغ اور اس کی ترویج کے اہمیت کو واضح کیا اور کہااس کی تبلیغ اخلاق کے ذریعہ ہوئی ہے اور آج ہمارا معاشرہ اس سے دور ہوتا جارہا ہے ۔ ہمارے اخلاق کو دیکھ کرلوگ اسلام سے متنفر ہوتے جارہے ہیں ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد کی وجہ سے دنیا کی کایا پلٹ گئی اور انہوں نے ایسی تعلیمات دی کہ جس سے انسان کو اپنے رب کی پہچان ملی ۔ ہمیں ان کی سیرت کو پڑھ کر ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملحوظ رہے کہ یہ جلسہ تلاوتِ کلام پاک سے شروع ہوا اور اہم بات یہ رہی کہ شہر کے ایک کنارے پر واقع ہونے کے باوجود عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا ملا محمد اقبال ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس کا اختتام ہوا ۔

معہد امام حسن البناء شہید میں عورتوں کے لیے سیرت النبی کا پروگرام 

بھٹکل 18؍ جنوری (فکروخبرنیوز) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی کی تشریح قرآن اور حدیث ہے ۔ ان کی زندگی جہاں مردوں کے لیے نمونہ تھی وہیں عورتوں او ربچوں کے لیے بھی نمونہ تھی ۔ ان باتوں کا اظہاردار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو سے تشریف لائے ہوئے مہمان مولانا محمد صہیب حسینی ندوی نے کیا ۔ وہ آج دوپہر مدینہ کالونی میں واقع معہد امام حسن البناء شہید ؒ میں مستورات سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے ذریعہ سے ایک ایک عورت کو پیغام دیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سمجھیں او راس کو پورا کریں ۔ ہمیں ہمارے اسلاف کی زندگیوں کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ قرآن کریم کا درس ہی یہی ہے کہ ہماری زندگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مطابق ہو ۔ مولانا موصوف نے کہا کہ اپنی بچوں کی تربیت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطابق کی جائے ، یہ اس صورت میں ہوسکتا ہے کہ جب ہم خود دین پر عمل کرنے والے ہوں اس لیے کہ عورت کی گود ماں کا پہلا مدرسہ ہے او ریہیں سے وہ زندگی گذارنے کے طریقے سیکھے جاتے ہیں ۔ مولانا نے تعلیم پر عمل نہ کرنے کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ، ہونا تو یہ چاہیے تھا ہماری عورتیں دین کی بنیاد پر پورے رشتہ داروں کو جوڑنے کی کوشش کرتیں اور شوہروں اور ان کے گھر والوں کی خدمت کرکے دین کا پیغام عام کرتیں لیکن آج معاشرے میں اس کے برعکس نتائج سامنے آرہے ہیں جس وجہ سے معاشرے میں وہ بات پیدا ہوپارہی ہے۔واضح رہے کہ اس جلسہ میں کثیر عورتوں نے نے شرکت کرتے ہوئے مولانا کے بیان سے استفادہ کیا ۔ مولانا ہی کے دعا پر اس نشست کا اختتام ہو ا ۔

Share this post

Loading...