منگلورو 13/ جون 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے مضافاتی علاقہ تھوکوٹو میں گذشتہ آٹھ سالوں سے زیر تعمیر تھوکوٹو فلائی اوور کا آج ایم پی نلن کمار کتیل نے افتتاح کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں دس جون کو افتتاح کی تاریخ طئے کی گئی تھی اور ایک میٹنگ میں جس میں نووا یوگا انفرا کمپنی کے ذمہ داران بھی موجود تھے جس میں کسی بھی صورت میں دس جون تک کام ختم کرنے کی بات کہی تھی لیکن کسی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ اس فلائی اوور کے کام کی تکمیل کے لیے مختلف سماجی خدمتگاروں نے بھی مختلف سیاستدانوں سے ملاقات کی تھی۔ ایم پی نلن کمار نے کہا کہ عنقریب ہی پمپ ویل فلائی اوور بھی ٹرافک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سرویس روڈ اور بائی پاس روڈ کے سلسلہ میں وزیر ضلع انچارج یوٹی قادر سے بات چیت کرنے کے بعد آگے قدم اٹھایاجائے گا۔
Share this post
