تھوکوٹو سے تعلق رکھنے والا کورونا کا ایک مریض صحت یاب، علاقہ والوں نے کیا خیر مقدم

منگلورو 18/اپریل 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع)  یہاں کے تھوکوٹو نامی علاقہ کے مکینوں نے کورونا وائرس سے متأثرہ شخص کا کامیاب علاج کے بعد گھر لوٹتے وقت پرتباک خیر مقدم کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ دہلی سے لوٹنے کے بعد کورونا کا مثبت جانچ سامنے آئی تھی جس کے بعد وینلاک اسپتال میں اس کا علاج جاری تھا۔ علاج ومعالجہ کے بعد اس کی طبیعت ٹھیک ہوگئی، اب اسے مزید چودہ روز قرنطین میں رکھا جائے گا۔ انہو ں نے وینلاک اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے جنہو ں نے اسپتال میں اس کی دیکھ بھال کی۔ 

Share this post

Loading...