منگلورو 28/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) منگلور کو کیرلا سے جوڑنے والی تھوکوٹو کی سڑک کا گذشتہ کئی سالوں سے تعمیری کام کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تھوکوٹو میں گذشتہ آٹھ سالوں سے مسافروں سے پریشانی کھڑے کرنے والے فلائی اوور کا کام کی تکمیل کی امید کی جارہی ہے۔ متعلقہ افسران کے مطابق 10 جون کو وہ مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔نوا یوگا کمپنی کے چیف پروجیکٹ مینیجر کے مطابق دیواروں کی تعمیر اور دیگر باقی ماندہ کام اگلے پانچ سے چھ دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اس کی مضبوطی کے لیے مزید سات دن لگ سکتے ہیں اور 10 جون کو وہ مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس کے بعد سرویس روڈ کی بھی مرمت کا کام کیا جائے گا۔
نوایو گا کمپنی کے مالی بحران کی وجہ سے یہ کام پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ رہا تھا۔ کئی پروجیکٹ کے باقی ماندہ کام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے لیے شدید پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ مقامی لیڈران نے کام کرنے والے افسران کو کئی مرتبہ جلد سے جلد تکمیل کرنے کی بات بار بار کہی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وقت پر کام پورا نہیں ہوسکا۔
اس سے قبل فروری میں ایم پی نلن کمار کتیل، مقامی ایم ایل اے اور مرکزی ہائے وے منسٹر نتن گڈکری نے نوا یوگا کمپنی کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی تھی جس میں 31مئی تک اس کام کو تکمیل کرنے پر زور دیاگیا تھا اور کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے 55کروڑ روپئے کا چیک بھی حوالے کیا گیا تھا۔
Share this post
