کیرا لہ کے وزیر اعلی پنارارائی کے منگلورو میں ہو نے والی ریلی میں شرکت کے خلاف احتجاج کے پس منظر میں سی پی آئی یم کے دفتر میں آتش زنی کا واقعہ کا پیش آیا تھا ،جہاں پر بہت سارے بینرس اور فلیکس کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا ،جس کی بنا پر سات لو گوں کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا ، فی الحال تین ملزمان کو گرفتار کر نے میں پو لیس کو کامیابی ملی ہے ، جب کہ بقیہ چار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ٹیکنیکی خرا بی کے پیش نظر ائیر انڈیا ہوا ئی جہاز کو منگلورو ہوا ئی اڈے پر ہنگا می طور پر لینڈ کرنا پڑا
مینگلور۔28؍فروری۔2017۔(فکرو خبر نیوز)ممبئی سے کو چی کے لئے پر واز کر نے والی ائیر انڈیا (فلائٹ)ہوا ئی جہاز کوکچھ تکنیکی خرا بی پیش آنے کی وجہ سے کل پیر کے دن شام 6:36 منٹ پر مینگلور انٹر نیشنل ایر پو رٹ پر اس کو اتارادیا گیا ہے،ایر پورٹ ڈائرکٹر جے ٹی رادھا کرشنا کے بیان کے مطا بق 58مسا فروں کے قافلہ پر مشتمل AI 681نامی ہوائی جہاز اپنی منزل کی طرف اڑان بھری تواچانک کچھ تکنیکی پریشانی پیش آئی ، اس کا ھائیڈرولک پریشر کم ہو نے کی بنا پر فوری اس کو لینڈ کرا نا ضروری تھا ،جس کی وجہ سے کل شام کے وقت 6: 36 منٹ پر مینگلور انٹر نیشنل ہوا ئی اڈے پربحفا ظت اس کو اتارا گیا ،جب کہ مسا فروں کو ہو ٹل میں منتقل کیا گیاہے۔
Share this post
