قدیم و نایاب مورتیوں کی چوری میں ملوث NSUI کے سکریٹری عہدہ سے برطرف

منگلور:27؍فروری2018(فکروخبرنیوز)نیشنل سٹوڈنٹ یونین انڈیا کے سکریٹری آسٹن سیکویر اجو کہ گزشتہ روز قدیم اور نایاب جین ترتھنکرا مورتیوں کی چوری کر انہیں دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کئے گئے تھے انہیں’’این ایس یو ائی ‘‘ میں سکریٹرکے عہدہ سے معطل کر دیا گیا ہے ،وہیں یہ خبریں بھی آرہی ہے کہ آسٹین کی اس حرکت پر کانگریس پارٹی اپنی ساخت متاثر ہونے کے خدشہ اور آئندہ انتخابات کے پیش نظر پارٹی سے بھی بے دخل کرنے کے سلسلہ میں بھی غور کر رہی ہے ،

آسٹن کی ایم ایل اے محی الدین باوا،جے آر لوبو ،کرناٹکا CM وغیرہ کے ساتھ لی گئی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ،جس سے اس شخص کے کانگریس پارٹی کے ساتھ اچھے تعلقات کا پتہ چلتا ہے ،خیال رہے کہ گذشتہ روز کنداپور پولس نے کوٹیشور سے پانچ افراد کو حراست میں لیا تھا جو کہ نایاب اور قیمتی مورتیو ں کو جن کی قیمت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے ،انہیں فروخت کے ارادہ سے اسے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے، پولس نے شبہ میں ان کی کار کی تلاشی لی جہاں کار میں چھپائی ہوئی مورتیاں پولس نے اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پانچوں کو گرفتار کر لیا تھا 

Share this post

Loading...