چوری کی ایک عجیب واردات گھر کے سامنے پارک کی ہو ئی اسکورپیو کار کے چاروں ٹا ئیر غائب

منگلورو۔18/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) یہاں کے کولیا شا ردا کٹے کے قریب پارک کی ہو ئی ایک اسکور پیو کارکے چاروں پہیوں کے چوری کئے جانے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،کار کولیا کے تاجر لنگپّا نائیک پجاری کی بتائی گئی ہے ،جو نیشنل ہا ئی وے کے قریب واقع اس کے مکان کے سامنے پارک کی گئی تھی ،بتا یا جا تا ہے کہ کولیا کے ایک بڑے تاجر نے اپنی اسکور پیو کار کو اپنے مکان کے سامنے پارک کیا تھا ،جہاں چوروں نے کار کو نشانہ بنا تے ہو ئے اس کے چاروں پہیوں کو کار سے الگ کر تے ہو ئے اس کی جگہ پتھر رکھ دئے ،جس پر کا ر کھڑی تھی ،لوگوں کا مانناہے کہ ان دنوں علاقہ میں اس طرح کی کئی واردات پیش آئی ہے ،جہاں چوروں نے سواری کے مختلف پارٹس کی چوری کی ہے ،گذشتہ ہفتہ اسی علاقہ میں چوروں نے ایک لا ری کو نشانہ بنا تے ہو ئے اس کی بیٹری کی چوری ہو ئی تھی ،جس کی وجہ سے اب علاقہ کے لوگ اپنی سواریوں کے تعلق سے مطمئن نہیں ہیں کہ وہ کسی وقت بھی چوری ہو سکتی ہے ،اس معاملہ کو لے کر اب لو گوں میں ایک طرح کی بیداری بھی دیکھی جا رہی ہے تاکہ دوبارہ اس طرح کے واقعات نہ وہو سکے ۔

Share this post

Loading...