تیز رفتار لاری ڈیوائڈر سے ٹکراکر بہتے چشمے میں گرگئی (مزید ساحلی خبریں)


کار اور بائیک کے ٹکراؤ میں یکشہ گانا آرٹسٹ زخمی 

کنداپور18جون (فکروخبرنیوز ) یہاں نکاٹے نامی علاقے میں گذشتہ روز پیش آئے ایک کار اور آٹو رکشہ تصاد م میں یکشہ گانا آرٹسٹ(اداکار) کے زخمی ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے ، اطلاع کے مطابق زخمی آرٹسٹ کی شناخت شریپاڈا بھٹ مقیم سرسی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ،وہ اپنی ویگنار کار میں کمباشی کی جانب جارہا تھا کہ ایک پیسنجر رکشہ سے ٹکراگیا۔ دونوں سواریوں کو سخت نقصان پہنچا ہے ، جب کہ آٹو ڈرائیور عرفان کو بھی معمولی چوٹیں پہنچی ہیں، کنداپوراسپتال میں داخل کیا گیاہے، معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔


دکان میں لگی آگ سے ہزاروں کا نقصان 

بنٹوال 18جون (فکروخبرنیوز )یہاں بھنڈاری بیٹو کلائی نامی علاقے میں واقع ایک دکان میں اچانک آگ حادثہ پیش آنے کی وجہ سے دکان کے ساتھ ساتھ دکان میں موجود اشیاء جل کر خاکستر ہونے کی واردات کل رات گیارہ بجے پیش آئی ہے ، فکروخبر کے مطابق یہ دکان پرکاش نامی شخص کی ملکیت میںآتی ہے ، آگ حادثہ کی وجہ شارٹ سرکیوٹ بتائی جارہی ہے ، نقصان کا اندازہ چالیس ہزار لگایا گیا ہے ، بلدیہ اور پنچایت کے ذمہداران و اراکین نے جائے حادثہ کا معائنہ کرکے تفصیلات حاصل کی ہیں۔ 

Share this post

Loading...