منگلورو 29؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا اور ضلع اڈپی کے ماہی گیرتنظیمو ں کی جانب سے آج افسران کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے تیز روشنی والی لائٹ کے استعمال کے ساتھ ماہی گیری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہو ں نے اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تیز روشنی کے ذریعہ چھوٹی اور بڑی دونوں طرح کی مچھلیاں جمع ہوجاتی ہیں اورتقریباً ایک کلومیٹر کے آس پاس کی مچھلیاں اس کے جال میں پھنس جاتی ہیں۔ اس کے برخلاف جو عام طریقے سے مچھلیاں شکار کرتے ہیں ان کے لیے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ بڑے نقصان میں چل رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا گذارا مشکل ہوگیا ہے۔ اس سلسلہ میں انہو ں نے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے سال 2016میں ایک دورہ کیا گیا تھا اور تیز روشنی والی لائٹ کے استعمال کے ساتھ ماہی گیری پر روک لگادی گئی تھی لیکن اس کے باوجود یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ، انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں اقدامات کرتے ہوئے فوری طور پر اس کو روک لگادی جائے ورنہ عام طریقے سے ماہی گیری کرنے والے افراد اپنا پیشہ اس وقت تک بند کردیں گے جب اس سلسلہ میں کئی خلاصہ نہ ہو۔
Share this post
