تیز روشنی والے لائٹس استعمال کرکے مچھلیوں کے شکار کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج

منگلور 27؍جنوری 2019(فکروخبر نیوز) تیز روشنی والے لائٹ استعمال کرکے مچھلی شکار کے خلاف ماہی گیروں نے احتجا ج کرتے ہوئے اسے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسسٹنٹ فیشیریس ڈائریکٹر دفتر کے بالمقابل احتجاج کرتے ہوئے ماہی گیروں نے مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر بند کردینا چاہیے اس لیے کہ ان لائٹ کے ذریعہ چھوٹی اور بڑی تمام طرح کی مچھلیاں شکار کرتے ہیں جس سے آئندہ نقصان ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ نومبر 2017 میں مرکزی حکومت نے ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے ماہی گیری کرنے پر پابندی عائد کی تھی ،ٹراؤل بوٹ اسوسی ایشن کے جنر ل سکریٹری راجیش پرتھان نے الزام لگایا ہے کل بعض کشتیاں اب بھی اس کا استعمال کررہی ہیں ۔ یاد رہے کہ مچھلیوں کے شکار میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے لیے نئی نئی ترکیبیں آزمائی جاتی ہیں۔ بعض لوگ مختلف قسم کے جال بناتے ہیں اور مچھلیوں کا شکار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ابھی کچھ سال قبل ماہی گیروں نے جنریٹر کی مدد سے چلنے والے ہائی وولٹیج کے ایل ای ڈی لائٹس استعمال کرکے مچھلیوں کاشکار شروع کیا اور بہت ہی کم وقت میں یہ ترکیب اندازہ سے زیادہ کامیاب ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اکثر کشتیوں کے مالکان نے اس ترکیب پر عمل کرنا شروع کیا۔ جب چھوٹی کشتیوں کے مالکان اور اس کے علاوہ طریقے سے ماہی گیری کرنے والوں نے جب اس پر اعتراض جتایا او رکہا کہ اس کی وجہ سے سمندر کی مچھلیاں لائٹ کے اطراف جمع ہوجاتی ہیں اور مچھلیوں کا شکار آسان ہوجاتا ہے، اس کی وجہ سے چھوٹی کشتیوں کے مالکان کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اور انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے تو حکومت نے اس پر پابندی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کے باوجودکہا جارہا ہے کہ بہت سے ماہی گیر اسی طریقے سے اب بھی مچھلیوں کا شکار کرر ہیں۔

Share this post

Loading...