تیز رفتارپرائیویٹ پل سے پلٹا کھا کر کھائی میں گر گئی

تعلقہ کے ساتنور کے ایک پل پر سے گذرتے ہوئے ڈرائیورایک سواری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کررہاتھا مگر سامنے سے اچانک ایک دوسری سواری کو آتے دیکھ فوری بریک لگانے کی کوشش کی تو بس بے قابو ہوتے ہوئے پل کا ڈیوائڈر توڑ کر کھائی میں پلٹ گئی ، اس میں سوار 6افراد ہلاک تو کئی افراد زخمی ہوگئے ، ہلاک شدگان کی شناخت ، شونا شوا لنگیا، (62) ایس آئی کوڈے ہلی، یوگیش سدیا (34) سدپا پشپا گری (34) لکشمی بوریا اور ماچے گوڈا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جو منڈیا کے قریب دیہاتوں سے مقیم ہیں۔ دیگر زخمی افراد کو میسور، منڈیا ور دیگر اضلاع کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ،۔ واردات کی اطلاع پاکر ،منڈیا دیہی پولس تھانے کے پولس افسران میں سے ڈی وائی ایس پی شوبھا، ایس پی بھوشن، سمیت کئی اعلیٰ افسران موقع واردات کا معائنہ کیا۔ معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔

Share this post

Loading...