یہ حادثہ آج علی الصبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا ۔ زخمیوں میں چار افراد کو شدید زخم لگے ہیں جنہیں کنداپور منتقل کردیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو شہر کے سرکاری اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ۔ ۔پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت ایشور نائک ، ستیش ، ناگراج ، باپو ، پانڈو رنگا اور ابھیشیک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔اس ٹیمپو پر سوار تمام افراد پیشہ سے ماہی گیر بتلائے گئے ہیں ۔ بھٹکل دیہی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Share this post
