بس ڈرائیور چنا سوامی (48) کیمپیا(50) لکشمن (65) ہریش (45) روی نائیک (28) مہیش (42) ہیمالتا (36) دیواکر (64) بندو (16) میتری (10) چنداکانت (32) اور سنجیو (76) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کی امداد کیا ور قریب اسپتال میں زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس پہنچایا، پولس کیس درج کرچکی ہے ۔
ندی میں تیر رہے نوجوانوں پر مقامی لوگوں کا حملہ
بیلتنگڈی 05جون (فکروخبرنیوز ) ندی میں تیر رہے نوجوانوں پر مقامی لوگوں کی جانب سے حملہ کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ،ا طلاع کے مطابق یہ حادثہ بیتنگڈی کے کوجور نامی دیہات میں پیش آیا ہے، بتایاجارہاہے کہ مصباح اور اس کے پانچ ساتھی یہاں ایک مسجد کی زیارت کے بعد قریب ہی واقع ایک تالاب میں نہانے کے لئے اُترے، جب کہ یہ تالاب ایک مندر کی ملکیت میں آتا تھااور یہ تالاب نیتراوتی ندی سے بھی جڑا تھا، کولی مندر کے تالاب میں تیرتے ہوئے دیکھ کر مندر کے کچھ لوگوں نے ان جوانوں کے ساتھ زدکوب کرتے ہوئے مارا پیٹا۔ مصباح کی شکایت پر سریندرا پجار ی اور اس کے ساتھ کے خلاف پولس تھانے میں معاملہ درج کرایا گیا ہے ، جب کہ اس حملہ کے بعد تھوڑی دیر کے لئے حالات میں کشیدگی دیکھی گئی تھی۔
کارکلا میں ڈینگو بخار کا قہر: دو کو موت سے عوام میں دہشت کا ماحول
کارکلا:05جون(فکروخبرنیوز ) کارکلا تعلقہ میں ڈینگو بخار کی وجہ سے دو مریضوں کی موت کی وجہ سے عوام میں دہشت کا ماحول پایا جارہاہے ، اطلاعات کے مطابق ونوتا(18)نامی لڑکی جو واماداپاداؤ کی مقیم ہے اسے بخار ہونے کی وجہ سے ٹی ایم اے پائی اسپتال میں داخل کیا گیا ، طبی جانچ کے بعد ڈینگو ہونے کا پتہ چلا اور لگاتار علاج جاری تھا مگر بے سود رہا اور کل وہ لڑکی ہلاک ہوگی ، اسی طرح جون 2کو تریشالا جین (34) نامی عورت اسی ڈینگو بخار کی وجہ سے ہلاک ہوگئی تھی جو نلور نامی علاقے کی مقیم تھی ۔مالا نامی اس علاقے میں ڈینگو بخارپھیلتاجارہاہے ، ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس جانب بیداری مہم چلائے جانے کی خبریں مل رہی ہیں ، مگر اس کے باوجو د عوام کی شکایت ہے کہ انتظامیہ اس طور پر کام انجام نہیں دے رہی جیسے دینی چاہئے ۔
Share this post
