تیز رفتار بس کو آتا دیکھ کر پولیس جیپ میں سوار دو پولیس اہلکاروں نے لگائی چھلانگ

اڈپی  08/ جون 2019(فکروخبر نیوز /ذرائع)  تیز رفتار بس کو آتا دیکھ کر پولیس جیپ میں سوار دو پولیس اہلکاروں کے چھلانگ لگانے کا واقعہ اڈپی نجی بس اڈے پر پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والی بس تیز رفتار کے ساتھ پولیس جیپ کی جانب بڑھنے لگا۔ اسی وقت پولیس جیپ پر دو پولیس اہلکار سوا رتھے۔ جیسے ہی انہیں لگا یہ بس کسی بھی وقت میں ان کے جیپ سے ٹکراسکتی ہے تو اپنی جان بچانے کے لیے انہوں نے چھلانگ لگادی۔ بتایا جارہا ہے کہ بس جیپ سے تو نہیں ٹکرائی لیکن ٹرافک بھرے سڑکوں پر اتنی تیز رفتاری کے ساتھ بس چلانے کو لے کر عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح سے بس چلانا خطرہ سے خالی نہیں ہے۔ ایک تو مسافروں کی جان خطرے میں رہتی ہے تو دوسری طرف دیگر سواریوں اور پیدل سواروں کو بھی نقصان پہنچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ جیپ میں سوار کوسٹل سیکوریٹی پولیس فورس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر پرمود اور ڈرائیور رام چندرا سوار تھے جنہوں نے ٹرافک پولیس سے اس کی شکایت کرتے ہوئے لاپرواہ ڈرائیور یوگیندرا کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

Share this post

Loading...