نصابی کتابوں کے معاملہ پر دیوے گوڑا کے خط کے بعد وزیر اعلیٰ کریں گے وزیر تعلیم سے ملاقات

devegowda, cm bommai, textbook row,

بنگلورو22؍ جون 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) چیف منسٹر بسواراج بومائی پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن منسٹر بی سی ناگیش اور سینئر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے تاکہ روہت چکرتیرتھا کمیٹی کے ذریعہ نظر ثانی شدہ اسکول کی نصابی کتابوں میں کی جانے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ یہ میٹنگ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے ایک خط کے تناظر میں ہوئی ہے، جس میں بومئی سے نظر ثانی شدہ نصابی کتابوں کو واپس لینے اور پرانی کتابوں کو جاری رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ گوڈا کے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’چکرتیرتھا کمیٹی کی طرف سے نظر ثانی شدہ نصابی کتابوں میں کئی غلطیاں ہیں اور ان کو چند صفحات کو ہٹا کر اور ڈال کر درست نہیں کیا جاسکتا۔ لہذا میں سمجھتا ہوں کہ نظر ثانی شدہ نصابی کتب کو واپس لینا اور بارگورو [رامچندرپا] پینل کے ذریعہ نظرثانی شدہ نصابی کتابوں کو جاری رکھنا درست ہے۔ بومئی نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم کے خط پر بات کریں گے اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Share this post

Loading...