تیز رفتارکار بے قابو ہوکر کھائی میں موجود کنویں پرالٹ گئی :چار افراد زخمی (مزید اہم ترین خبریں )


دس مندروں میں چوری کی وارداتوں کے بعد مفرور ملزمین ممبئی کے تھانے میں گرفتار 

بارہ لاکھ پچاس ہزار مالیت کا سونا اور چاندی ضبط 

منگلور 26؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ضلع جنوبی کینرا کے کرائم انٹیلی جنس بیورو (ڈی سی آئی بی) کی جانب سے چھ انٹر اسٹیٹ چوروں کو گرفتار کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اخباری نمائندوں کو معلومات فراہم کراتے ہوئے کہاکہ ایس پی گلابو راؤ بھوشن بورسے نے کہا کہ گرفتارشدہ افراد کی شناخت چندرا کانتھ پجاری (36) مقیم جنتا کالونی ، منکی ہوناور تعلقہ، بساوراج (38) مقیم ڈوڈلاپور تعلقہ بنگلور ، نوین چندرا بین سنتھ مقیم تھانے ممبئی ، وجئی سریش بونسلے (35) مقیم تھانے ممبئی ، وشال پونکے (21) مقیم تھانے ممبئی کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ ایس پی نے بتایا کہ مذکورہ تمام ملزمین کو تھانے سے حراست میں لیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ چھ ماہ کے اندر دس مندروں سے قیمتی اشیاء چرائی تھی۔ بتایا جارہاہے کہ ملزمین میں سے پرکاش منڈیا نامی شخص بنگلور میں ہوئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوا تھا جب ملزمین نوجی نامی علاقے میں چوری کرکے لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے 22کلو چاندی اور 75گرام سونا جن کی مالیت بارہ لاکھ پچاس ہزار روپئے بتائی جارہی ہے ضبط کی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ملزمین نے چوری شدہ چاندی ممبئی کے وشال نامی شخص کے ہاتھوں بیچ دیا جس نے دوسرے شخص کو یہ کہتے ہوئے بیچ دیا کہ یہ ایک مندر کا پرانا چاندی ہے جس کے بعد اس نے ملی ہوئی رقم ان کے درمیان تقسیم کردی تھی۔ ایس پی نے اس موقع پر سریش شیٹی ، شیکھر شیٹی ، راجیش شیٹی اور کارتک رائے کا تحقیقات میں پولیس کا تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔


دھرمستھلا میں ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک 

منگلور 26؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) یہاں بنگلو رسے دھرمستھلا مندر کے درشن کے لیے آئے ایک شخص کے نہانے کے دوران نیتراوتی ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کل پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناحت بھرت مقیم دسہرا ہل بنگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے دوست کمار کے ساتھ دھرمستھلا درشن کے لیے آیا ہواتھا، سری شیتر اگھاٹ پر نہانے کے دوران پیر پھسلنے سے وہ ڈوب گیا۔ مندر ذرائع کے مطابق مہلوک نوجوان کی لاش ابھی تک بازیافت نہیں ہوئی ہے۔ دھرمستھلا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...