سڑک حادثہ کے نتیجہ میں ٹینکر سے ڈیزل لگا رسنے۔ اپنے کین اور برتنوں کے ساتھ ڈیزل بھرنے عوام کی پہنچی بڑی تعداد

بھٹکل 03/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  یہاں مرڈیشور کے تیرنا مکی میں ایک ٹپر لاری کے ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بھاری مقدار میں ٹینکر سے ڈیزل رسنے کا واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔ یہ حادثہ پیر کے روز دوپہر ڈھائی بجے کے قریب پیش آئی ہے۔ 
    موصولہ اطلاعات کے مطابق مینگلور سے سرسی جارہی ڈیزل ٹینکر سے تیرنا مکی اہم شاہراہ پر ٹپر لاری ٹکراگئی جس کے بعد ٹینکر کے ایک حصہ سے ڈیزل رسنا شروع ہوگیا اور دیکھتے دیکھتے پوری سڑک پر ڈیزل پھیل گیا۔ رستا ڈیزل دیکھ کر لوگ کین، بوتلیں اور برتن لے کر ڈیزل بھرنے لگے۔ لوگوں کی اس نچلی حرکت اتنی خطرناک ہوسکتی تھی کہ کسی کی بھی تھوڑی سی غفلت سے جائے واردات کا پورا مقام آگ کی لپیٹ میں آسکتا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر وہاں پہنچ کر پہلے ٹینکر سے رس رہے ڈیزل کو بند کردیا جس کے بعد فائر بریگیڈ عملہ نے صابو ن کے پانی کا استعمال کرتے ہوئے سڑک صاف کی۔ پولیس نے علاقہ کو گھیر میں لے کر آمد روفت بھی بند کردی تھی جس کی وجہ سے کچھ دیر تک ٹرافک جام نظر آیا۔حادثہ میں کسی بھی نقصان ہونے کی خبر نہیں ہے۔ 

Share this post

Loading...