تینگن گنڈی میں(این پی ایل 2) ناخدا پریمئر لیگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

کھیل کا افتتاح محترم جناب حافظ عبدالقادر ڈانگی نے سرویس کے ساتھ کیا۔ بعد عشاء ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوا ۔ ہر ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کا دل جیت لیا۔ فائنل میں عثمانی ہیروس کا مقابلہ بسم اللہ اسٹارٹ سے ہوا جس میں عثمانی ہیروس نے بسم اللہ اسٹارٹ کو 2-0سے شکست دے کر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمایا۔ تیسرے نمبر ملا ٹیٹانس رہی اور چوتھا خطاب ٹی اے ایف کو دیا گیا۔ بیسٹ اسمیشر کا خطاب عثمانی ہیروس کے عبدالسلام کو دیا گیا۔ بیسٹ آل راؤنڈر بسم اللہ اسٹارٹ کے آئیکون کھلاڑی سلیمان کو قرار دیا گیا جبکہ بیسٹ پاسر ملا ٹیٹانس کے صدام حسین اور بیسٹ لیبرو کا خطاب عثمانی ہیروس کے محمد غوث کے نام رہا۔ اختتامی تقریب میں اسٹیج پر محترم جناب حافظ عبدالقادر ڈانگی ، مولانا اسحاق ڈانگی ندوی ، حافظ سلیمان خورشے ، جناب حفظ الرحمن ڈانگی موجود تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں مندرجہ ذیل ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ عثمانی ہیروس ، بسم اللہ اسٹارٹ ، ملا ٹیٹانس ، ٹی اے ایف ، ڈانگی برادرس ، روبی رائیڈرس ،اے بدیع برادرس ۔ ملحوظ رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں بھٹکل تعلقہ سے لے کر انکولہ تعلقہ کے مسلم کھلاڑیوں کو بولی لگاکر ٹیم مالکان نے اپنے ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔ ہرٹیم کے لیے دوسو پوائنٹ دئیے گئے تھے جس میں سب سے زیادہ مہنگے کھلاڑی مرڈیشور محمدیہ کے مدثر رہے جن کو ڈانگی برادرس نے اٹھانوے پوائنٹ میں خریدا تھا۔ 


ندی میں ڈوبنے سے دونوجوان ہلاک 

اڈپی 11؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تیراکی کے دوران دونوجوان کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پنمبور میں آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوانوں کی شناخت آستین الوا (20) اور اشون ڈیسوزا (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ نوجوان پنمبور میں تیراکی کے لیے گئے ہوئے تھے۔ چھ نوجوان تیراکی کے لیے پہلے اترے بعد میں مذکورہ دونوجوان ندی میں اترتے ہی ڈوب گئے۔ پولیس اہلکاروں اور مقامی نوجوانوں کی جانب سے تلاشی کے بعد ندی میں دونوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان ایس وی ایس کالج کڑپاڑی میں زیر تعلیم تھے۔ شروا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...