تنگن گنڈی میں الشمع اسپورٹس سنٹر کے زیرِ اہتمام شاندار ضلعی سطح کا نعتیہ مقابلہ

مولانا نے کہا کہ بچوں کو اہم ترین مسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ان کے روشن مستقبل کی فکرشریعت کے دائرے میں رہ کر کیا جائے ۔ کیوں کہ دنیا کا رخ تباہی کی جانب ہے اور اس سے واقف کرانا والدین کی اولین ذمہ داری ہے ۔ جلسہ کے مہمانِ خصوصی ،مولانا ابوالحسن علی ندوی اکیڈمی کے جنر ل سکریٹری اور علی پبلک اسکول کے روحِ رواں مولانا الیاس ندوی صاحب نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے عالمِ اسلام آج جن مسائل سے دوچار ہے اس سلسلہ میں آگاہی دی اور بے پردگی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس سے معاشرہ میں پڑنے والے مضراثرات کو گنوایا ۔ ملحوظ رہے کہ کاروار سے شرور تک کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے قریب 20اسپورٹس سنٹر کے نمائندوں نے اس میں حصہ لے کر آپ ﷺ کے عقیدت میں محفل کو بارونق بنادیا۔ ہر نمائندے نے الگ الگ اندازہ میں آپ ﷺ کی خدمت گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے نبی پاک ﷺ سے دلی عقیدت و محبت میں مزید تقویت دی۔ رات تین بجے تک چلنے والے مقابلے میں الہلال اسپورٹس سنٹر کے جعفر صادق کندنگڈا نے پہلا مقام حاصل کیا جب کہ منکی یوتھ سوشیل اینڈ اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے نمائندگی کررہے مولانا عرفات کٹنگری ندوی نے دوسرے مقام پر رہے وہیں، العطا راسپورٹس سنٹر جامعہ آبادکے نمائندے انس ابو حسینا نے تیسرا مقام اپنے نام کرلیا ۔ دوران اجلاس الشمع اسپورٹس سنٹر کی جانب سے جناب حافظ عبدالقادر ڈانگی صاحب کی اپنی قوم کو بے لوث خدمات کی وجہ سے تہنیت سے نوازا، مولانا عبدالباری ندوی، مولانا الیاس ندوی ،مولانا انصارمدنی ندوی کے ہاتھوں شال پوشی کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی۔ اجلاس سے شرکت کے لیے دور دراز علاقوں سے ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Share this post

Loading...