بھٹکل : مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے نئے عہدیداران کا انتخاب : علی ابو صدر اور  عبداللہ دانش جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل 19؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کی اگلی تین سالہ میعاد کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جناب علی آدم ابو صدر اور جناب عبداللہ دانش چاؤس جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

جامع مسجد تینگن گنڈی میں بروز جمعرات بعد عشاء منعقدہ اس انتخابی کارروائی کی نشست مسجد کے امام وخطیب مولانا اسحاق صاحب ڈانگی ندوی کی صدارت میں انجام پائی اور نشست کا آغاز مولانا محمد شاہد ڈانگی ندوی کی تلاوت سے ہوا۔

مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے تینگن گنڈی ، عطار محلہ ، علی میاں محلہ ، جامعہ آباد ، فردوس نگر تک کا علاقے کے افراد جڑے ہوئے ہیں۔

نئے عہدیداران کا تفصیلا کچھ اس طرح ہے

صدر : علی آدم ابو

نائب صدرِ اول : عبدالمجید ابو

نائب صدر دوم : جعفری بنگالی

سکریٹری : عبداللہ دانش چاؤس

نائب سکریٹری : مولانا محمد اسماعیل ڈانگی ندوی

معاون سکریٹری : محمد ناصر خورشے

خازن : مولانا اسحاق ڈانگی ندوی

محاسب : افتخار پوتکار

فکروخبر جملہ عہدیداران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Share this post

Loading...