بھٹکل 14؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) تینگن گنڈی میں پرانے بندرگاہ کی تجدید کاری کا کام ابھی مکمل بھی نہیں ہوا ہے کہ وہاں کشتیاں لنگر انداز ہونے کے قریب ہی بندرگاہ کا ایک حصہ دھنس گیا ہے۔
یہ حادثہ آج صبح پیش آیا ہے ، حادثہ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
عوام کا کہنا ہے کہ جس جگہ پر بندرگاہ کا حصہ دھنس گیا ہے وہاں شام کے اوقات میں سیروتفریح کے لیے آئے افراد کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے اور اس جگہ کاریں اور بائکیں کھڑی کی جاتی ہے ۔ خدانخواستہ یہ حادثہ شام کے وقت پیش آتا تو بڑا حادثہ رونما ہوتا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ تعمیری کام قریب چار سال قبل ہوا تھا۔
Share this post
