تینگن گنڈی بندر گاہ پر دو فریقوں کے مابین جھڑپ

ایک سال پہلے سے چل رہا یہ تنازعہ اس وقت شدت اختیار کرگیا جب موگیر برادری سے تعلق رکھنے والے چند نوجوانوں نے آج ہنگامہ کرتے ہوئے مقامی یونین میں ان کو شامل کرنے پر زور دیا اور مقامی یونین کا ساتھ نہ دئے جانے پر مچھلی خالی نہ کرائے جانے کی دھمکی دی ڈالی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ معاملہ زور پکڑتا گیا اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ پولیس کو خبر ملتے ہی جائے واقعہ پر پہنچی اور معاملہ کو رفع رفع کرانے کی کوشش کی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے کہا کہ فی الحال اس مسئلہ کو یہیں ختم کرتے ہوئے مزید طول نہ دیں ۔ آئندہ دنوں میں اس مسئلہ کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا ۔ وہاں موجود چند ذمہ داروں نے پولیس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی کی مدد سے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی 


مولانا آزاد بھون نامی عمارت کے لئے سنگِ بنیاد: بی جے پی کی مخالفت 

منگلور 14؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) شہر کے پانڈیشور علاقے اولڈ ایسٹ نامی راستے میں اقلیتوں کے لیے مولانا آزاد بھون نامی عمارت کے تعمیرکے لئے سنگِ بنیاد کی کارروائی منعقد کی گئی اور ضلع انچارج بی رماناتھ رائے نے اس کا سنگ بنیاد رکھا مگر اس بیچ بی جے پی کے کارکنان اپنی عادت سے مجبور سنگھ پریوار کا ساتھ لے کر اس کی سخت مخالفت کے لیے اتر گئے مگر اس کے باجود موصوف وزیرِ سخت حفاظتی انتظامات کے مابین اس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس بیچ کیرلا سماجم اسکول کے طلباء کا بھی ساتھ لے کر بی جے پی نے کوشش کی کہ کارروائی میں رخنہ ڈالے مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوپائے ۔ اطلاعات کے مطابق اولڈ کینٹ سروے نمبر B/103 کی یہ خالی جگہ سرکاری ملکیت میں ہے اور یہاں پر کندایا علاقے یعنی محکمۂ انکم ٹیکس نے مہمان خانے کی تعمیرات کے لیے مخصوص کر رکھا تھا۔ اس کے بعداس کے قریب والے علاقے میں واقع کیرلا سماجم اسکول کے بچے اس میدان میں کھیل کے لیے استعمال کرنے لگے۔ دراصل حقیقت یہ ہے کہ 1995 ء میں یہ علاقہ کندایا (محکمہ انکم ٹیکس ) نے مہمان خانے کے لیے مخصوص کر رکھا تھا مگر حکومت کی جانب سیا۸ اکتوبر 2014کو اقلیتوں کے لیے دے دیا گیااور کہا گیا کہ دوسال کے اندر اگر اس کو استعمال میں نہیں لایا گیا تو واپس انکم ٹیکس محکمہ واپس لے گا مگر بی جے پی اپنی عادت سے مجبور حقیقت کو ٹھکراکر مخالفت پر اُتر آئی اور بچوں کے کھیل کے میدان کی آڑلے کر اس کی مخالفت کرنے لگے ۔ 

Share this post

Loading...