بھٹکل : تینگن گنڈی روڈ پر بیلے گدے کراس کے قریب کنویں سے ایک لاش بازیافت

لاش کی شناخت پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والے محمد رضوان کی حیثیت سے کرلی گئی

بھٹکل 04؍ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) تینگن گنڈی روڈ کے بیلے گیدے کراس کے قریب ایک کنویں سے ایک لاش بازیافت کرلی گئی ہے جس کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ یہ لاش پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والے محمد رضوان مقیم طلحہ کالونی کی ہے۔ فکروخبر کے مطابق آس پاس کے مکان کے لوگوں نے بدبو کی وجہ سے دیگرلوگوں کو اطلاع کردی اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں لوگ موقع پرجمع ہوگئے جس کےبعد پتہ چلا کہ قریب میں واقع ایک کنویں میں ایک لاش ہے۔ پولس کو اطلاع ملنے پر مضافاتی پولیس تھانہ کے پی ا یس آئی اپنے اہلکاروں سمیت وہاں پہنچے۔ مقامی لوگوں نے بڑی مشقت کے بعد لاش کنویں سے باہر نکالی اور لاش کو پوسٹ مارٹم  کے لئے شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کی ۔ مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داروں نے پی ایس آئی سے اس تعلق سے سوالات کرنے پر انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی تمام تر تفصیلات سامنے آسکتی ہے۔نائب صدر تنظیم جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہی تنظیم کے ایک وفد نے اس تعلق سے مضافاتی پولیس تھانہ کے ذمہ داروں سے ملاقات کرکے لاپتہ شخص کے متعلق استفسار کیا تھا، ملحوظ رہے کہ یہ شخص اپنی بیٹی کی شادی کے دوروز بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ گھر والوں کے مطابق تیس ہزار کی رقم یہ اپنے گھر سے لے کر نکلا تھا اور دیر رات گئے واپس نہ لوٹنے پر انہیں تشویق لاحق ہوئی۔ بھٹکل مضافاتی پولیس تھانہ میں گمشدگی کی شکایت درج کرنے کے بعد پولس اس کی تلاش میں تھی ۔ آج تینگن گنڈی روڈ پر واقع بیلے گدے کراس کے قریب ایک کنویں سے اسکی لاش بازیافت کرلی گئی ہے۔ تحقیقات کے لیے پولس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

Share this post

Loading...