مچھلی شکار کرکے بندرگاہ لوٹ رہی کشتی ڈوب گئی ، تمام افراد محفوظ

تفصیلات کے مطابق چار ماہی گیر صبح چھ بجے درگا پرمیشوری نامی کشتی پر سوار ہو کر مچھلی شکار کے لئے نکلے تھے ،دوپہر دو بجے جب ان کی کشتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کے لیے آرہی تھی تو اس وقت سمندر اور ندی کے سنگم کے درمیان پانی کم تھا اور عام طو رپر اس طرح پانی رہنے کی صورت میں کشتیاں بندرگاہ نہیں پہنچ سکتی۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ کشتی سوار پانی کم ہونے کا علم ہونے کے باوجود اپنی کشتی کو بندرگاہ کی جانب موڑ دیا اور کشتی ریت سے ٹکرانے کے بعد اس میں پانی تیزی سے بھرنے لگا جس کے بعد کشتی سوار کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی وہ کشتی بندرگاہ پہنچانے میں ناکام رہے۔ فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے پرمیشور سومیا موگیر نے کہا کہ کشتی حادثہ کا شکار ہونے کے بعد وہ خود ایماہا کشتی کے ذریعہ مذکورہ مقام پہنچا اور اس پر سوار افراد کو ساحل تک پہنچایا۔حادثہ کی وجہ سے قریب تین سے چار لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ خبر لکھے جانے کے تک کشتی ندی اور سمندر کے سنگم کے درمیان ہی میں تھی ، ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ جب کشتی ایک مرتبہ پانی میں دھنس جائے تو اس کا نکالنا مشکل ہوتا ہے۔ مذکورہ کشتی جہاں حادثہ کا شکار ہوئی ہے وہاں پانی بہت کم ہے جس کی وجہ سے دیگر کشتیاں بھی وہاں نہیں پہنچ سکتی۔

Share this post

Loading...