تیندوے کے حملے میں بتیس سالہ خاتون شدید زخمی

کنداپور 04؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) تیندوے کے حملہ میں ایک خاتون کے زخمی ہونے کی واردات تعلقہ کے ہونسے مکی میں پیش آئی ہے۔ زخمی خاتون کی شناخت پریما(32) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق معمول کے مطابق صبح سویرے پریما مقامی ملک کوآپریٹیو سوسائیٹی دودھ دینے کے لیے گئی ہوئی تھی۔ اس دوران وہاں ایک تیندوے نے اس پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بد اسے اڈپی منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ الور ، اجیرے ، ہالی ہولے ، ہونسے مکی شنکرناراینا اور دیگر دیہاتوں میں تیندوے بار بار دیکھے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمۂ جنگلات کو کئی مرتبہ اس کی شکایتیں کی گئیں ہیں لیکن اطمینان بخش کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ افسران جلد قدم اٹھاتے ہوئے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Share this post

Loading...