کاسرگوڈ30 اپریل2022(فکروخبرنیوز) اڈوما کے قریب ریاستی شاہراہ پر ہفتہ 30 اپریل کی صبح آٹو رکشہ اور ٹیمپو کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں آٹو رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جب کہ پچھلی سیٹ پر سوار اس کا باپ شدید زخمی ہے۔
مہلوک کی شناخت بی اے عامر (26) کے طور پر کی گئی ہے جو اننگور کے ٹیپو نگر کا رہنے والا ہے۔ اس کے والد محمد کنہی کو شدید زخمی حالت میں منگلورو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
باپ بیٹا سبزیوں کے تھوک کا کاروبار کرتے ہیں۔ وہ سبزیاں لانے کنہنگڈ جا رہے تھے۔ ٹیمپو کے ٹکرانے سے آٹو رکشہ بری طرح سے تباہ ہو گیا۔ جس کی وجہ سے عامر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
عامر کی نعش کو کاسرگوڈ جنرل اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔
Share this post
