ٹیم ٹیچنگ آف پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے آن لائن عالمی کوئز مقابلہ : ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا ہر عمر کا شخص مفت میں شرکت کرسکتا ہے۔

بھٹکل 24- جولائی 2012(فکرو خبر نیوز) ٹیم ٹیچنگ آف پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے آن لائن عالمی کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 30 جولائی ہے۔
مسابقے میں کُل پچیس ہزار کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
مقابلے کے شرائط و ضوابط جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق اس میں ہر عمر کے مرد، عورت شریک ہوسکتے ہیں۔
یہ مقابلہ گوگل فارم کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔
مسابقے میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔
اس کے سوالات انگریزی اور ہندی (رومن) میں بھیجے جائیں گے۔
مسابقہ دس دن تک جاری رہے گا اور روزانہ سوالات شام 5 بجے بھیجے جائیں گے جن کی لنک واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے ارسال کی جائے گی اور ان کے جوابات اسی دن رات گیارہ بجے تک اسی لنک کے ذریعے دینے ہوں گے۔
جوابات تلاش کرنے کے لیے مختلف زبانوں میں ایک پی ڈی ایف فائل روانہ کی جائے گی۔
کُل دس مساہمین کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ اسی طرح دس روز تک بلاناغہ شرکت کرنے والے بیس مساہمین کے درمیان بھی قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
نیز ملحوظ رہے کہ واٹس ایپ گروپوں میں جوائن ہونے کے بعد بھی رجسٹریشن فارم submit کرنا لازمی ہوگا۔
تو دیر کس بات کی؟ آج ہی اپنا نام اس لنک کے ذریعے رجسٹر کروائیں۔

فارم ڈاونلوڈ کریں DOWNLOAD

 

Share this post

Loading...