اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے سے انکار پر ٹیچر نے چھ سالہ لڑکے کو کیا زدوکوب

کارکلا 24؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) دوپہر کا کھانا کھانے سے انکار کرنے پر ٹیچر کی جانب سے چھ سالہ لڑکے کی پٹائی کیے جانے کی اطلاعات کے موصول ہوئیں ہیں۔ خاتون نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے ٹیچر پر الزام عائد کیا ہے کہ بلاڈی اسکول سے تعلق رکھنے والے ہیڈ ماسٹر نے چھڑی سے ایک لڑکے کی صرف اس بات پر پٹائی کی کہ اس نے دوپہر کا کھانا نوش کرنے سے انکار کردیا۔ متأثرہ لڑکے کی شناخت انیش (06) ممقیم بیلاڈی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو پہلی جماعت کا طالب علم ہے۔ اس کی ماں رینوکا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ دوروز قبل انیش نے اپنے گھر سے کھانا لانے کی بات اپنے استاد کو بتائی۔ جس پر ہیڈ ماسٹر سریش ایس آر نے اجازت نہیں دی اور دوپہر کے وقفہ کے دوران اسکول کی جانب سے تیار کیا جانے والا کھانا کھانے کا حکم دیا۔ جب لڑکے نے ہیڈ ماسٹر کی بات پر عمل نہیں کیا تو اس نے انیش کو بلابھیجا اور دوسرے کمرے میں لے جاکر اسے زدوکوب کیا گیا جس کے نشان اس کے پیٹھ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Share this post

Loading...