آپ نے سنہ ۱۹۳۸ء میں اس دنیا میں جنم لیا ، ابتدائی تعلیم ٹامل ناڈو کے شہر سیلم میں ہوئی ، جس کے بعد آپ نے سیکنڈری تعلیم انجمن ہائی اسکول میں پائی ۔ پی یوسی کمٹا سے اور بیلگام سے بی یس سی بیلگام سے مکمل کیا ۔
فراغت کے بعد یف ڈی سی ( FDC ) نامی دو ا ساز کمپنی میں ملازمت اختیار کی ، جہاں آپ نے محنت اور امانت سے (۳۶) سال کا طویل عرصہ گذارا ، اس دوران آپ نے میڈیکل نمائندے کی حیثیت سے ممبئی ، مدراس ، بنگلور اور لکھنو میں میں قیام ، اور جنرل مینیجر کے عہدے پر پہنچ کر ۱۹۹۳ء میں آپ نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ لی ، آخری عمر کے (۲۶) سال آپ نے قوم ملت کی خدمت کے لئے وقف کئے ۔
دوران ملازمت آپ نے مدراس وغیرہ میں سماجی و ملی خدمات سے وابستہ رہے ، آخری سالوں میں قومی اور مرکزی اداروں جماعت المسلمین وغیرہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے ، یہاں آپ کا زیادہ تر وقت انجمن حامی مسلمین میں گزرا، اس ادارے میں آپ کالج بورڈ کنوینر ، نائب صدر اور آخر ی چند سال جنرل سکریٹری کے اہم عہدے پر فائز رہے ۔ رٹائرمنٹ کی عمراور بیماریوں کے باوجود آپ نے اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی ادا کیں ، اور انہیں نبھانے کے لئے ایک ملازم کی طرح بھر پور وقت دیا ۔
اللہ تعالی آپ کی ان خدمات کو قبول کرے ، آپ کے درجات کو بلند کرے ، آپ کے فراق پر جماعت ہذا ، انجمن حامی مسلمین ، جماعت المسلمین ، جملہ اداروں اور آپ کے فرزندان اور جملہ متعلقین کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔ اللھم اغفرلہ وارحمہ۔
محمد اشفاق سعدا عبد القادر جیلانی محتشم
صدر جماعت سکریٹری
Share this post
