تعزیتی قرار داد بروفات محمد اقبال ملا ندوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ :بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض


کل نفس ذاءقۃ الموت 
24/ذی القعدہ1444 ھ بروز بدھ دوپہر کے وقت ہمیں یہ خبر موصول ہوئی کہ محسن قوم ،استاد فقہ،صدر جامعہ اسلامیہ اور چیف قاضی جماعت المسلمین حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ (انا للہ و انا الیہ راجعون)
جیسے ہی یہ دل دہلانے والی خبر ہمارے کانوں میں پڑی تو یقین نہیں آرہا تھا تھوڑی دیر کے لئے جیسے ہم پر غشی طاری ہوگئی ۔لیکن اللہ تعالیٰ کی مرضی کے آگے انسان بے بس ہے ،موت برحق ہے ،مولانا کی علالت سے پوری قوم فکر مند تھی ۔آپ کی صحت میں دھیرے دھیرے سدھار ہورہا تھا ،جس سے ہمیں لگ رہا تھا کہ آپ کا سایہ تادیر قوم پر باقی رہے گا ،لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔
مولاناکی پیدائش 1945ء  کوہوئی ۔آپ نے ابتدائی تعلیم انجمن ہائی اسکول سے حاصل کر کے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا رخ کیا ،پھر دار العلوم ندوۃ العماء سے عالمیت کی سند حاصل کی پھر کچھ سالوں تک جامعہ اسلامیہ میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے ۔آپ ایک طویل عرصہ تک فاروقی مسجد کے امامت کے فرائض بحسنِ خوبی  انجام دیتے رہے ۔آپ کچھ سالوں تک جامعۃ الصالحات میں قوم کی بیٹیوں کو فقہ کا درس دیتے رہے اور پچھلے کچھ سالوں سے جماعت المسلمین کے چیف قاضی کے منصب پر فائز رہے ۔
بانی جامعہ اسلامیہ جناب ڈاکٹر علی ملپا صاحب کی رحلت کے بعد آپ کو جامعہ اسلامیہ کا صدر منتخب کیا گیا ۔مولانا علوم شرعیہ کے ساتھ ساتھ علم فلکیات پر ایک خاص مہارت حاصل تھی ۔حضرت مولانا کی سانحہ بالخصوص اہل بھٹکل اور بالعموم اطراف و اکناف کے تمام مسلمانوں کے لئے کسی ایک بڑی حادثہ سے کم نہیں ۔آپ کی رحلت اہلیان بھٹکل و اطراف اور پورے عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔
بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض اپنے تمام عہدیداران ،اراکین انتظامیہ و ممبران کے ساتھ مولانا محترم کی موت پر بصمیم قلب دل کی گہرائیوں سے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے تمام پسماندگان و اہل خانہ ،جماعت المسلمین کے علاوہ دیگر تمام اداروں اور بھٹکل کے عوام کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں کہ اس عظیم غم اور دکھ میں ہم تمام آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ،اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے تمام بے لوث خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے ،اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،سیئات کو حسنات میں مبدل فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ،انہیں اپنے مقربین میں شامل فرمائےاور پسماندگان کے ساتھ ساتھ  ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین 
فقط والسلام 
محمد زھیب پیشمام 
جنرل سکریٹری بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض 
15جولائی/2020

Share this post

Loading...