سابق استاد جامعہ حافظ شمیم اختر صاحب کے انتقال پرجامعہ اسلامیہ بھٹکل میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں)

دراصل آپ کاتعلق تو بہار سے تھا لیکن آپ نے یہاںآ کر جو قرآن کریم کی خدمت کی ہے اس کو ہم فراموش نہیں کرسکتے۔ مولانا نے مزید کہا کہ جامعہ اور ذمہ دارانِ جامعہ سے حافظ صاحب کاگہرا تعلق رہا ہے۔یہاں سے وہ مسقط منتقل ہوئے جہاں بھی حافظ صاحب نے قرآن کریم کی بڑی خدمات انجام دی۔ مہتمم جامعہ نے اس موقع پر حافظ صاحب کی مغفرت اور ان کے بلندئ درجات کے لیے خصوصی دعابھی کی۔ 


چٹ فنڈ کے تحت تین کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے والا شخص گرفتار 

بنٹوال 03؍ دسمبر2016 (فکروخبرنیوز ) لوگوں کو دھوکہ دے کر تقریباً تین کروڑ روپئے وصولنے کے بعد فرار ہونے والے ایک جعل ساز کو آج وٹل پولیس افسران کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق ملزم کی شناخت پرندارا سراجے (39) مقیم ببا کیری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص چنڈ فنڈ کے تحت پچھلے پانچ سالوں سے رقم وصول کیا کرتا تھا۔ اس نے اس فنڈ کے تحت لوگوں سے دستاویزات کے ساتھ 5.25لاکھ ، 3.50لاکھ ، 2لاکھ ، ایک لاکھ اور ساٹھ ہزار روپئے وصول کیے لیکن جب انہیں یہ رقم لوٹانے کا وقت آیا تو وہ ادا نہیں کرسکا اور موقع پا کر فرار ہوگیا۔ قریب پچاس سے زائد لوگوں نے وٹال پولیس تھانہ میں اس سلسلہ میں معاملہ درج کرایا ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے معاملہ تو درج کرالیا مگر ایک مدت تک مفرور ملزم کو حراست میں لینے میں ناکام رہی۔ جمعرات کے روز جب عوام کو معلوم ہوا کہ پراندارا اپنے گھر لوٹ آیا ہے اور اپنے ہوٹل سے سامان منتقل کررہا تو کثیرتعداد میں لوگ جمع ہوگئے ،ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے اسے پکڑکر پولیس کے حوالہ کردیا۔ علاقہ والوں نے پولیس تھانہ جاکر ملزم سے ان کی رقم لوٹانے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس نے انہیں یہ کہتے ہوئے واپس کردیا کہ وہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ 


بلدیہ نے دکانوں پر کی چھاپہ مارکارروائی 

پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط، بقایا کرایہ بھی وصول کیا 

بنٹوال 03؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) بلدیہ کی جانب سے بنٹوال اور کائی کمبا علاقے میں واقع کئی دکانو ں میں چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کرلیں۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق بلدیہ کی جانب سے چھاپہ ماررکاروائی کے دوران لمبی مدت سے کرایہ ادا نہ کرنے والے دکانداروں سے کرایہ بھی وصول کیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق تقریباً ایک سو اکیس کلو پلاسٹک کی ایسی تھیلیاں ضبط کرلی گئیں جس پر حکومت نے پابندی عائد کی ہے اور مختلف دکانو ں سے بقایا ایک لاکھ بیاسی ہزار روپئے کرایہ بھی وصول کیا ۔ بلدیہ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پانی کا بل ابھی کچھ ہی دنوں میں وصول کیا جائے گا۔ 

Share this post

Loading...