بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ
جماعت المسلمین بھٹکل
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
دنیا میں ہر کوئی جانے کے لئے ہی آیا ہے، لیکن کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے انموٹ نقوش چھوڑ جاتی ہیں،ایسی ہی شخصیت قاضی شہر مرحوم مولانا ملا اقبال ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی ہے، مرحوم کے انتقال پر ملک گیر اسلامی طلباء تنظیم ایس آئی او گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتی ہیں۔ آپ کا انتقال یقینا ملی خسارہ ہے، مرحوم عصری و دینی دونوں علوم میں یکساں مہارت رکھتے تھے، خاص کر فقہ میں ید طولی حاصل تھا، ساتھ ہی ساتھ ماہر فلکیات بھی تھے، آپ کے ہزاروں شاگرد ہیں جو آس پاس اور دور دراز مقامات پر علم کو پھیلا رہے ہیں یہ سب آپ کے لیے ذخیرہ آخرت ہیں- اسی طرح سے آپ کو خصوصی طور پر نوجوانوں کی اصلاح اور ان میں علمی اور عملی دلچسپی سے خاص لگاو تھا، اسی وجہ سے مولانا خاص کر نوجوانوں کو میت کو نہلانے کا طریقہ سکھاتے اور قبلہ دیکھنے کے فن سے واقف کرانے کی کوشش کرتے، اور بھی مختلف علوم سے روشناس کراتے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے، امت کو ان کا نعم البدل نصیب فرمائے، مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
شریک غم
ایس آئی او بھٹکل یونٹ
بتاریخ: 16/07/2020
Share this post
