ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو مفر نہیں، دنیا میں آنے والے ہر انسان کو اپنے مقررہ وقت پر اس دارِ فانی سے کوچ کرنا ہے، ایسا ہی ایک حادثہ آج اہلیانِ بھٹکل کے ساتھ پیش آیا جس کے ساتھ ہی پورے ملت اسلامیہ اور خصوصاً اہلِ بھٹکل نے اپنے سرپرست، دینی، علمی وعظیم شخصیت، صدر جامعہ وچیف قاضی بھٹکل استاذ العلماء علمی دنیا کے روشن ستارہ حضرت مولاا محمد اقبال صاحب ملا ندوی رحمۃ اللہ علیہ کو کھودیا، حضرت مولانا کی وفات یقینااب پورے بھٹکل وملت اسلامیہ کے لئے ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔ مولانا کی رحلت کی خبر نے پورے بھٹکل کو رنجیدہ کردیا ہے۔ مولانا کو علوم شرعیہ کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی علوم بالخصوص علم فلکیات پر بہت ہی زیادہ مہارت حاصل تھی، بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ مولانا کے اہلِ خانہ او راہلِ بھٹکل سے تعزیت کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، آپ کے درجات کو بلند فرمائے، اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے، مولانا کی جملہ علمی، دینی ودعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ تمام اہلِ خانہ ومتعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہم سبھوں کو حضرت مولانا کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین
فقط والسلام
منجانب: بی ایم جے منطقہئ شرقیہ
Share this post
