آسمان تری لحدپر شبنم آفشانی کرے۔۔
سبزہ نورستہ تیرے گھر کی نگہبانی کرے۔
انسان کا دنیا میں آنے کے بعد دنیا سے جانا یقینی ہے "كل نفس ذائقة الموت" لیکن بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیکہ جن کی رحلت پوری قوم وملت کیلئے عظیم خسارہ ہوتی ہے، ان ہی میں حضرت مولانا اقبال ملا ندوی علیہ الرحمہ ہے، جو قاضی جماعت المسلمین بھٹکل و جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے منصب صدارت عہدے پر فائز ہوکر اپنی عظیم خدمات انجام دے رہے تھے، محترم مولانا اقبال ملا ندوی صاحب (رح) علوم دینیہ کے ساتھ علم فلکیات میں ماہر تھے۔۔۔مولانا قومی اور ملی بہت سے اداروں کے سرپرست کے علاوہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور جامعة الصالحات میں لمبے عرصہ تک تدریسی خدمت انجام دے چکے ہیں، مولانا وقتا فوقتا اپنے علاج کیلئے ممبئی تشریف لاتے تھے ممبئی میں موجود بھٹکلی احباب و بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کے انتظامیہ اراکین ان کی آمد پر زیارت وملاقات سے سرفراز ہوتے تھے، اور مولانا کے قیمتی نصائح سے مستفید ہوتے تھے۔
بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کی تمام اراکین انتظامیہ عموما تمام اہلیان بھٹکل کی خدمت میں اور خصوصا ان کے اہل خانہ وجماعت المسلمین بھٹکل کی انتظامیہ وجامعہ اسلامیہ بھٹکل کی شوری کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اللہ سے دعاکرتے ہے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور قوم کو ان کا نعم البدل نصیب فرمائے، امین ثم امین
منجانب بھٹکل مسلم جماعت ممبئی
Share this post
