تعزیتی قرارداد بر وفات چیف قاضی جماعت المسلمین بھٹکل: منجانب الہلال این آر آئی فورم

چمن کا دیدہ ور چمن کو داغ مفارقت دے گیا

   استاذ الاساتذہ، جامعہ اسلامیہ کے صف اول کے طالب علم، وشہر بھٹکل کے مشہور ومعروف عالم دین، و جماعت المسلمين کے چیف قاضی، دانشور صدر جامعہ، اور فقہ شافعی میں مرجع جناب مولانا ملا اقبال صاحب ندوی رحمہ اللہ اب اس دنیامیں نہیں رہے۔

     آپ ملت اسلامیہ ہندیہ کی ان عظیم شخصیات میں سے تھے جن کی تعلیمی  اور سماجی خدمات و سرگرمیاں بظاہر خاموش ہوا کرتی تھیں لیکن درحقیقت ان کے نتائج پُر اثر اور پر شور ہوا کرتی تھے.... آپ ملت کی ہمدردی رکھنے والے باصلاحیت فکر مند عالم دین اور اخلاص کے چراغ، نیز بے لوث خدمات اور جہد مسلسل اور عمل پیہم میں اپنی مثال آپ تھے... آپ کی عظیم خدمات سے ایک نسل رہتی دنیا تک فائدہ اٹھائے گی۔
   مختصر یہ کہ آپ یکتائے روزگار، منفرد خصوصیات کے مالک تھے،سادگی آپ کا خاص وصف تھا، آپ فکریوفقہی وسعت کے حامل تھے، فکری وفقہی اختلافات میں تسامح آپ کا شعار تھا،،،، اسی وجہ سے ہر مکتبہ فکر وفقہ کے یہاں آپ کی رائے قدر ومنزلت سے دیکھی جاتی تھی۔

    بس دعا ہیکہ اللہ پاک مرحوم کی حسنات اور خدمات کو قبول فرمائے اور انکے درجات کو بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے انتقال سے جو خلا ملت میں پیدا ہوا ہے وہ جلد پر ہو ۔

العين تدمع والقلب يحزن ولا نقول الا بما يرضي به ربنا إنا بفراقه لمحزونون... 


                   منجانب 
  صدر، سکریٹری، اراکین شوری و جملہ ممبران 
                      الہلال این آر آئ فورم 
                    15/ 7 /2020

Share this post

Loading...