ذرائع کے مطابق خواتین کی حرکات پر شک ہونے کی بنیاد پر گرین چینل کے قریب ان چاروں عورتوں کو روک کر تلاشی لی گئی ۔ اس دوران ان کے پاس سے سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے جن کو انہوں نے اپنے جسم سے باندھا ہوا تھا۔ ملزمین کے پاس سے ایک سو دس سے زائد سونے کی بار ضبط کرلیے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں ایک خاتون کیرلا کے مقامی چینل کی اینکر ہے ۔
انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے دوطلباء نے وی ٹی یو امتحان میں بہترین رینک حاصل کیا۔
بھٹکل 07؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک طالب علم اور ایک طالبہ نے جاری سال کے جون اور جولائی میں منعقدہ امتحان میں بہترین نمبرات حاصل کیے ہیں۔ فکروخبر کے مطابق مقصود احمد کی دختر رشات بانو نے ایم بی ایل فائنل سیمسٹرمیں 81فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی میں دسواں مقام حاصل کیا ہے جبکہ سید احمد رضا ابن عبدالعزیز نے 79فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی میں بیسواں مقام حاصل کیا ہے۔ ایم بی اے کے چودہ طلباء نے چوتھے سیمسٹر میں اسی سے زائد فیصد نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انجمن کی انتظامیہ ، پرنسپال اور ادارہ فکروخبر ان کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔
دو منھ ، دوناک اور دو زبان والا بچھڑا
کنداپور 07؍ ستمبر(فکروخبرنیوز) اللہ کی قدرت کا ایک اور نظارہ ،تعلقہ کے کلائی علاقے میں واقع ایک گھر میں ایک گائے نے دو منھ ، تین آنکھیں والی بچھڑے کو جناہے جس کو دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں لوگ اس گھر کا رخ کررہے ہیں۔ یہ بچھڑا منگل کے روز پیداہوا ۔ ذرائع کے مطاق بچھڑے کو دو منھ چہرے ، دو منھ ، دو ناک ، دو زبانیں اور تین آنکھیں ہیں ۔ اس عجیب خلقت کا بچھڑا ددومنھ ہونے کے باوجود پانی یا دودھ نہیں پی سکتا ۔ سر کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا سر نہیں اٹھاسکتا۔ گھروالے اس کی پیدائش پر خوش ہیں کہ ان کے گھر کثیرتعداد میں لوگوں کی آمد ہورہی ہے۔
Share this post
