تعزیتی قرادار بر وفات حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی : منجانب : جماعت المسلمین ولکی

محترم و مکرم جناب صدر و سکریٹری جماعت المسلمین بھٹکل
یہ خبر غمناک سن کر بے حد دکھ ہوا کہ قاضی جماعت المسلمین بھٹکل کا کچھ وقت علالت کے بعد انتقال ہوگیا ھے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ 
درحقیقت یہ خسارہ صرف بھٹکل کے لئے نھیں ھے بلکہ مضافات بھٹکل کے لئے بھی یہ عظیم سانحہ ھے۔ مولانا مرحوم ھر گاوں کی جماعت سے خاص طور پر قضائت کے کسی نہ کسی معاملہ میں متعاون رھے ھیں اور رھنمائ فرمائی ھے۔ 
ایک طویل عرصہ سے ھم سب آپ کی بنائ ھوئ تقویم سے اپنی نمازوں اور روزوں کے اوقات کی تعیین کرتے ھیں۔ ھمارے گاوں میں آپ کے شاگردوں کی ایک مختصر تعداد بھی موجود ھے۔ مولانا موصوف ھمارے گاوں کے دینی مدارس کے پروگراموں میں بھی شریک رھے ھیں۔ اور ھمارے ذمہ داروں کی رھنمائ فرمائی ھے۔ 
اللہ تعالی سے دعا ھیکہ وہ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے۔
ھم آپ کی اور آپ کے توسط سے ان کے اھل و عیال اور اھل خاندان کے ساتھ ساتھ جامعہ اسلامیہ کے ذمہ داران کی تعزیت کرتے ھیں۔ ھم آپ کے اس غم میں برابر کے شریک ھیں۔ 
فقط والسلام 
صدر و سکریٹری جماعت المسلمین ولکی

Share this post

Loading...