کملیش تیواری کے وکیل ششی چترویدی کا الزام ہے کہ تقریباً دو ہفتہ ہو رہے ہیں اور حکومت کے اشارے پر پولیس ضمانت ناموں کی تصدیق نہیں کرا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کملیش تیواری پر ضلع مجسٹریٹ نے گزشتہ ۹؍دسمبر کو قومی سلامتی قانون کے تحت کارروائی کی تھی اور این ایس اے کی نقل موصول کرا دی گئی ہے۔
لکھنؤ۔اے ڈی ایم اور ممبراسمبلی کے بیٹوں کا سڑک پر ننگا ناچ
لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)فن مال کے سامنے منگل کی شام کو رئیس زادوں نے جم کر ننگا ناچ کیا ۔ چوکی انچارج نے اسے ٹوکا تو دبنگوں نے نہ صرف ان کی وردی اتروانے کی دھمکی دی بلکہ سرعام ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔ موقع پرپہنچی پولیس نے کار سیز کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ ایک ملزم کے والد سیتاپور میں اے ڈی ایم ہیں جب کہ اس کے دوسرے ساتھی کے والد ممبراسمبلی بتائے جارہے ہیں ۔ سی او گومتی نگر ستیہ سین یادو نے بتایا کہ منگل کی شام فن مال کے سامنے دونوجوان سڑک پر کھڑی کار کے ہوٹر بجارہے تھے ۔ بیچ سڑک پر کارکھڑی ہونے کے سبب جام لگنے لگا ۔ہنگامہ ہوتے دیکھ کر فن چوکی انچارج انل سنگھ ہمراہیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور دونوں کو ٹوکا یہ بات رئیس زادوں کو اتنی ناگوار گزری کہ انہوں نے چوکی انچارج کو وردی اتروادینے کی دھمکی دی اور نیلی بتی نکال کر کار کے اوپر لگادی ۔ نوجوانوں کی ہمت دیکھ کر چوکی انچارج نے انہیں پکڑنا چاہا تو وہ مارپیٹ کرنے لگے ۔ فوری طور سے اس کی اطلاع تھانے کو دی گئی ۔موقع پر پہنچی فورس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ ملزموں نے تفتیش کے دوران اپنا نام مردل دکشت اور لوکش پٹیل بتایا ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ مردل دکشت کے والد سیتاپور میں اے ڈی ایم کے عہدے پرتعینات ہیں وہیں لوکش پٹیل خودکو بستی کے صدر ممبراسمبلی جیتیندر چودھری کا بیٹا بتارہاہے ۔ وہیں ایس او گومتی نگر شیام بابو شکلا نے بتایا کہ اے ڈی ایم سیتاپور کا بیٹا مردل دکشت پہلے بھی تنازعات میں رہاہے ۔ کچھ عرصہ قبل ہی اس نے اپنی محبوبہ کے گھر فائرنگ کی تھی ۔ اس معاملہ میں پولیس نے اسے گرفتارکرکے جیل بھیجا تھا ۔
لکھنؤؤاسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس
لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)۲۰۱۷ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو لیکر کانگریس پارٹی کے رہنما راؤدان سنگھ نے ملیح آباد میں پارٹی کارکنوں سے روبرو ہوکر امیدواروں کے سلسلے میں رائے طلب کی ۔ منگل کو ملیح آباد میں نئی سڑک چوراہے پر واقع بلاک کانگریس کمیٹی کے دفترپر اسمبلی انتخابات لڑنے والے نصف درجن سے زیادہ لڑنے والوں سے درخواستیں حاصل کرکے تنظیم کے کارکنوں سے تبادلہ خیال کیا ۔ مسٹر سنگھ نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تنظیم کو مضبوط بنانے کیلئے کارکنوں کو کانگریس کی پالیسیوں اور اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کیلئے کوشاں رہنے کیلئے ہدایات دیں ۔ اس پروگرام میں جن لوگوں نے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست دیں ان میں مقامی باشندے سرلیش راوت کے علاوہ گوتم ، جگدیش چندر ، ونیش سنگھ ، کے کے آنند ، منا لال ، اشوک سنگھ خاص طور سے شامل تھے ۔
لکھنؤخاتون نے آبروریزی کے الزام میں دو افرادپر قائم کرایا مقدمہ
لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)جانکی پورم علاقے کی رہنے والی ایک خاتون نے دولوگوں کے خلاف عصمت دری کی دفعہ میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ خاتون کا الزام ہیکہ دونوں نے اس کے ساتھ آبروریزی کی ۔خاتون کی تحریر پر پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔ جانکی پورم کے رہنے والے مزدو سنیل (تبدیل شدہ نام) کی ۴۲ سالہ بیوی کا دیوالی کے وقت شوہر سے تنازعہ ہوگیا تھا ۔ بتایاجارہاہے کہ اسی وقت خاتون کی ملاقات سیتاپور کے رہنے والے نیرج سے ہوئی تھی ۔ جس کے بعد سے وہ ساتھ رہنے لگے تھے ۔ خاتون کا الزام ہے کہ نیرج نے دھمکی دیکر اس کے ساتھ عصمت دری کی جس میں اس کا ساتھی جسونت بھی شامل تھا ۔ اس پر خاتون نے جانکی پورم تھانے میں تحریر دے کر نیرج اور جسونت کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے ۔ پولیس نے نیرج اور جسونت کو حراست میں لے لیاہے اور تفتیش کررہی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ خاتون کا شوہر سے اکثر تنازعہ ہوتا ہے ۔تنازعہ کے بعد وہ نیرج کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق رہ رہی تھی ۔گزشتہ دنوں وہ اپنے شوہر کے پاس واپس لوٹ آئی تھی جس کے سبب اس نے نیرج اور جسونت پر عصمت دری کا الزام لگایاہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے.
پردھان کے حامیوں نے ناکام امیدوار کے گھر میں داخل ہوکرکی مارپیٹ
لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)چنہٹ علاقے میں منگل کو انتخابی رنجش میں کامیاب امیدوار کے حمایتوں نے ناکام امیدوار کے گھر پر حملہ بول دیا ۔ امیدوار سمیت اس کی بیوی ، بھتیجے اور مزدور کو جم کر پیٹا ۔ متاثر کا صرف اتناقصور تھا کہ اس نے گھر کے باہر بینڈ بجارہے شہ زوروں سے شور شرابہ کرنے سے منع کیاتھا ۔ ادھر اطلاع ملنے پر پولیس نہیں پہنچی تومتاثر نے گاؤں والوں کے ساتھ چنہٹ کوتوالی کا گھیراؤ کیا اور ہنگامہ برپا کیا ۔ چنہٹ کے نند پور سرائے شیخ گاؤں کے رہنے والے دلیپ کمار وشوکرما پردھانی کے دعوے دار تھے اور پردھان منتخب ہوئے دلیپ کی مخالفت میں ایشور دین بھی میدان میں تھے ۔ لیکن ان کی شکست ہوگئی ۔ بتایا جاتاہے کہ ایشور دین کے بھائی انوج کی دوشنبہ کوشادی تھی ۔ لہٰذا گاؤں سے بارات بارہ بنکی گئی تھی ۔ بارات منگل کی شام کو گاؤں پہنچی ۔ایشور دین کا الزام ہے کہ بارات جیسے ہی گھر کے باہر پہنچی تبھی پرھان دلیپ کے حمایتی للن راوت ، ہریش چندر ، راہل اور راجیش اس کے گھر کے باہر پٹاخے جلانے لگے ۔مخالفت کی لیکن وہ نہیں مانے اور بینڈ باجا بھی بجانا شروع کردیا ۔ جب پورے کنبے نے منع کیا تو ان لوگوں نے اس کے گھر پرحملہ بول دیا ۔ ایشور دین کے علاوہ اس کی بیوی پونم ، بھتیجے آشش ، چچا سیتارام اور مزدور ٹھاکر کو بے رحمی سے پیٹ دیا ۔ مارپیٹ کی اطلاع پولیس کودی گئی لیکن وہ موقع پر نہیں پہنچی ۔ جس کی مخالفت میں ایشور دین گاؤں والوں کے ساتھ چنہٹ کوتوالی پہنچے اور کوتوالی کا گھیراؤ کرکے احتجاج کیا ۔ ان کا الزام تھا کہ پولیس دبنگوں کی مدد کررہی ہے۔ جس کے سبب کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔
لکھنؤ۔ وومین پاور لائن میں کالج کی طالبات لے رہی ہیں متاثرین سے فیڈ بیک
لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع) وومین پاور لائن کم اسٹاف کے سبب اسکولی طالبات کی مدد سے جب متاثر کا فیڈ بیک لینے کا کام کررہاہے ۔ کالج سے آئی طالبات دن میں وومین پاور لائن میں متاثرہ سے ان کے حال سے واقفیت حاصل کرتی رہیں اس کام سے طالبات کو وومین پاور لائن کے طریقہ کار کی واقفیت حاصل ہوئی اور وومین پاور لائن کو فیڈ بیک حاصل ہوجاتاہے۔ وومین پاور لائن کی انچارج سی او ببیتا سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ ۰۱؍دسمبر سے شہر کے کئی کالج اور اسکول سے طالبات دن میں آکر وومین پاور لائن پر اپنی شکایت درج کرانے والی خواتین اور لڑکیوں سے ان کا فیڈ بیک حاصل کرتی ہیں ۔ طالبات کو اس کام میں وومین پاور لائن میں تعینات کچھ خاتون کانسٹیبل مدد کرتی ہیں ۔ اصل میں کالج کی طالبات سے فیڈ بیک لینے کے دو خاص سبب ہیں ۔ پہلا سبب ہے کہ کالج کی طالبات کو وومین پاور لائن کے طریقہ کار کی واقفیت ہوجاتی ہے ۔دوسرا یہ کہ وومین پاور لائن میں اسٹاف کی کمی کو ان طالبات کی مدد سے پورا کرلیاجاتاہے ۔ طالبات کیلئے فیڈبیک کا کام پہلے وومین پاور لائن میں تعینات خاتون سپاہی کرتی تھیں ۔ اب ان طالبات کی وجہ سے کچھ کام تقسیم ہوگیاہے۔ سی او ببیتا سنگھ نے بتایا کہ اب تک اے میٹی ،نویوگ ، لال باغ گرلس کالج ،کیریر کانوینٹ ، لکھنؤ پبلک کالج ، کرشن کالج اور بی بی ڈی سے آئی طالبات نے ان پانچ دنوں میں ۲۲۱۱ شکایت کنندگان کو فیڈ بیک حاصل کیا ۔ انہوں نے بتا یاکہ طالبات کے اس کام کے بدلے وومین پاور لائن ان طالبات کو ایک سرٹیفکیٹ دے گا ۔ سی او ببیتا سنگھ نے بتایا کہ آگے بھی اسی طرح اسکول اور کالج کی طالبات کو وومین پاور لائن میں بلاکر ان کی مدد سے شکایت کنندگان کا فیڈ بیک لیاجاتارہے گا ۔
دیوریا۔دوہرے قتل معاملے میں چار ملزمین کو عمرقید
دیوریا۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں ضلع دیوریا کی ایک عدالت نے دوہرے قتل کے معاملے میں چار ملزمین کو عمرقید اور ۶۳۔۶۳ ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق بنکٹا علاقے کے گرام جیت پور میں اپریل۲۰۱۳کی صبح ٹنکو رائے ، سونو رائے ، جے رام رائے اور راجن رائے نے ایک گول بنا کر گاؤں کے ہی دیو پرساد رائے اور راجن کی لاٹھی اور لوہے کی راڈ سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔اس مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے کل شام ایڈیشنل سیشن جج کالی چرن نے ٹنکو رائے ، سونو رائے ، جے رام اور راجن رائے کو دفعہ ۲۰۳کے تحت قصوروار قرار دیتے ہوئے عمرقید کی سزا اور ہر ایک کو ۳۶ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔ تمام قصورواروں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ْ
مہوبہ۔مشتبہ حالت میں آگ سے جھلس کر نابالغ لڑکی ہلاک
مہوبہ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں مہوبہ کے کھریلا علاقے میں ایک نابالغ لڑکی مشتبہ حالت میں آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ رشتہ داروں نے شہ زور افراد پر گھر میں آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے ۔پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ کھریلا علاقے کے اینچانا گاؤں میں ہلکے گوروا کی ۲۱سالہ بیٹی ونیتا واقعہ کے وقت گھر میں تنہا تھی۔ اس کی ماں پڑوس میں کسی کام سے گئی تھی اور باپ کھیت سے واپس نہیں لوٹا تھا۔اس دوران گھاس پھوس سے بنے مکان میں اچانک آگ لگ گئی اور نابالغ لڑکی موقع پر ہی جل کر ہلاک ہوگئی۔ اس آگ میں دلت کنبہ کے گھر کاسامان بھی جل کر خاک ہوگیا ۔انہوں نے بتایا کہ متاثر شخص نے اس سلسلے میں گاؤں کے شہ زوروں کے خلاف تحریری شکایت کی ہے ۔ الزام میں کہا گیا ہے کہ دلت کو الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر گھر چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکی دی گئی تھی اور ایسا نہ کرنے پر اس کے مکان کو نذر آتش کرنے کی بات کہی گئی تھی۔پولیس نے کہاکہ اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ معاملہ ثابت ہونے پر ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔
لکھنؤ۔خاتون سے چھیڑ خانی کرنے والے کوداروغہ نے دوڑا کر پکڑا
لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)آئی ٹی چوراہے پر انتظار کررہی خاتون سے ایک شہدے نے چھیڑ خانی کردی ۔ مخالفت پر وہ خاتون سے بھڑگیا ۔خاتون کے شور مچانے پر ملزم بھاگنے لگا اس پر آئی ٹی چوراہے پر موجود ٹی ایس آئی چندیشور نے اسے دوڑا کر پکڑلیا اور مہانگر پولیس کو اطلاع دی ۔موقع پر پہنچی مہانگر پولیس اسے پکڑ کر تھانے لے گئی ۔ چندیشورنے بتایا کہ منگل کی شام تین خاتون چارباغ جانے کیلئے آئی ٹی چوراہے پر کھڑے ہوکر آٹو کا انتظار کررہی تھی ۔ اسی درمیان ایک نوجوان وہاں پہنچا اور ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی ۔ یہ دیکھ کر وہاں کھڑی دیگر خواتین بھی اس کی مخالفت کرتے ہوئے شور کرنے لگیں ۔خواتین کا شور سنکر آئی ٹی چوراہے پر تعینات ٹی ایس آئی چندیشور وہاں پہنچے تو ملزم ڈالی گنج کی جانب بھاگنے لگا ۔ اس پر انہوں نے دوڑاکر پکڑلیا ۔پوچھ تاچھ میں ملزم نے اپنانام راجیندر بتایا ۔ مہانگر پولیس ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کررہی ہے ۔
لکھنؤ۔ نوجوان نے خود کو گولی مار کر کی خود کشی
لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)کاکوری علاقہ میں ایک نوجوان نے منگل کی دوپہر اپنے گھر میں طمنچہ سے سینے پر لگاکر خود کو گولی مار لی۔ کنبہ والے جب تک جمع ہو پاتے نوجوان کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے سبب نوجوان نے خود کشی کی ہے ، وہ پہلے بھی زہر کھاکر خود کشی کرنے کی کوشش کر چکا تھا۔ ایس او کاکوری رام پال یادو نے بتایا کہ سیدھا کے دولت کھیڑا گاؤں میں کسان ۵۲ سالہ آشیش راج پوت اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ دوپہرمیں وہ گھر سے داڑھی بنوانے کیلئے گیا تھا۔ تقریباً ایک گھنٹہ کے بعد آشیش داڑھی بنواکر گھر لوٹا اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں چلا گیا۔اس وقت آشیش کی بیوی پوجا و بھائی للن کی بیوی ارمیلا چھت پر موجود تھیں۔ کچھ دیر میں دونوں کو گھر میں گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ آواز سن کر دونوں خواتین آشیش کے کمرے میں پہنچیں تو آشیش کی لاش خون سے شرابور فرش پر پڑی تھی اور پاس میں ہی ۵۱۳ بور کا طمنچہ بھی پڑا ہوا تھا۔ آشیش کو اس حالت میں دیکھ کر دونوں نے شور کرنا شروع کردیا۔ شور سنتے ہی آس پاس کے لوگ و کنبہ والے بھی وہاں جمع ہو گئے۔ جب تک لوگ آشیش کو اٹھاکر اسپتال لے جاتے اس سے قبل ہی آشیش نے دم توڑ دیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی کاکوری پولیس نے آشیش کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے واردات میں استعمال طمنچہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آشیش نے کچھ وقت قبل بھی زہر کھاکر خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ آشیش کی پوجا سے ۸ ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے کوئی اولاد نہیں تھی۔ ایس او کاکوری کا کہنا ہے کہ آشیش نے ذہنی تناؤ کے سبب خود کشی کی ہے۔
لکھنؤ۔ انتخابی رنجش کے سبب خاتون کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا
لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع) مال علاقے کے للیا کھیڑا گاؤں میں دبنگوں کی انتخابی رنجش میں ایک بزرگ خاتون کو جم کر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر نیم مردہ کردیا جس کی منگل کو علاج کے دوران ٹراماسینٹر میں موت ہوگئی ۔ خاتون کی موت سے ناراض گھر والوں نے لاش تھانے پر رکھ کر معاوضہ اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ مال پولیس کے مطابق للیا کھیڑا گاؤں کے رہنے والے دلیپ دھوبی ۰۱۰۲ میں پردھانی کا انتخاب لڑنے تھے وہیں گاؤں کے رہنے والے تارہ چند نے دلیپ کی حمایت کی تھی ۔ اس وقت دونوں میں یہ طے ہوا تھا کہ آئندہ ہونے والے انتخاب میں اگر سیٹ بیک ورڈ ہوی تو دلیپ کو تارہ کی حمایت کرنا ہوگی ۔ وہیں اس سال انتخاب میں نشست بیک ورڈ ہونے کے باوجود دلیپ نے تارہ کی حمایت نہیں کی ۔ جس سے تارہ انتخاب میں شکست کھاگیا ۔ انتخابی نتیجے آنے کے بعد الزام ہے کہ تارہ اپنے تقریباً نصف درجن ساتھیوں کے ساتھ لاٹھی ڈنڈوں سے لیس ہوکر سبھی نشے میں مست دلیپ کے بڑے چچا ننکؤکے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے لگے ۔ مخالفت میں آئے ننکؤ کے بیٹے رام جیون پر بھی لاٹھی ڈنڈوں سے سبھی ٹوٹ پڑے ۔ بیٹے کو پیٹتا دیکھ کر ماں ۰۶ سالہ نیلم بیٹے کو بچانے کیلئے اس کے اوپر لیٹ گئیں ۔ لیکن بے رحم ظالموں نے نیلم کو بھی بری طرح پیٹ کر نیم مردہ کردیاوہیں گاؤں والوں کو جمع ہوتے دیکھ کر ملزم فرار ہوگئے ۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس ماں بیٹے کو سی ایچ سی مال لے کر گئی جہاں نیلم کی حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹروں نے ٹراما سینٹر میں منتقل کردیا جہاں نیلم نے منگل کی صبح دم توڑدیا ۔ تھانے پر لاش رکھ کر احتجاج : نیلم کی موت سے ناراض گھر والے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد سیکڑوں گاؤں والوں کے ساتھ مال تھانے پہنچ گئے ۔ معاملہ میں لاپروائی برتنے والے پولیس ملازمین کو ہٹانے اور ملزموں کی گرفتاری اور دس لاکھ روپئے کا معاوضہ کا مطالبہ کولیکر احتجاج کرنے لگے ۔ احتجاج کی اطلاع پر پہنچے سی او ملیح آباد کو کنبہ والوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد جب وہ لوگ مقدمہ درج کرانے کیلئے تحریر لیکر تھانے پہنچے تو تھانے پر موجود ایک دیوان اور ایک سپاہی ان پر تحریر بدلنے کا دباؤ ڈالنے لگے ۔ مخالفت کرنے پر انہوں نے تھانے سے ڈانٹ کر بھگادیا ۔
لکھنؤ۔فنکار کے گھر پر لاکھوں کی چوری
لکھنؤ۔16دسمبر(فکروخبر/ذرائع)علی گنج علاقے میں رہنے والے سینئر فنکار کے مکان کا تالا توڑ کر چور لاکھوں کے زیورات چوری کرکے لے گئے ۔ اس معاملہ میں علی گنج پولیس نے چوری کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔ فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکاہے کتنی قیمت کے زیورات چوری ہوئے ہیں۔ علی گنج کے سیکٹر آئی علاقے میں سینئر فنکار سریہ موہن کلشریسٹھ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتے ہیں ۔بتایا جاتاہے کہ گزشتہ ۱۱ دسمبر کی شب اچانک ان کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ سوریہ موہن نے بیوی کو علاج کیلئے رام منوہرلوہیا اسپتال میں داخل کرایا ۔ بتایاجاتاہے کہ دوشنبہ کو سوریہ موہن گھر پہنچے اور سامان لیکر اسپتال چلے گئے ۔ منگل کی صبح سوریہ موہن کی پڑوسی نے ان کو فون پر اطلاع دی کہ ان کے مکان کا تالا ٹوٹاہے۔ خبرپاکر سوریہ موہن گھر پہنچے تودیکھا کہ گھر کا سامان بکھرا پڑاہے۔ چور گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری کرلے گئے۔ فی الحال سوریہ موہن کو اس بات کی اطلاع نہیں ہے کہ چور ان کے گھر سے کتنے کے زیورات چوری کرلے گئے ہیں ۔ ان کا کہناہے کہ بیوی کے اسپتال سے گھر آنے کے بعد ہی اس بات کا پتہ چل سکے گا ۔ اطلاع پر پہنچی علی گنج پولیس نے تحقیق کرکے معاملے میں چوری کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔پولیس نے آس پاس سی سی ٹی وی کیمرے دیکھے پر کسی بھی مکان میں کوئی کیمرہ نہیں ملا ۔
Share this post
