ترقی کے اس دور میں ہمیں بہت آگے جانا ہے

کرناٹکا یونیورسٹی دھار واڑ کامرس پی جی ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین ڈاکٹر ایس جی ہنڈیکر نے کہا کسی بھی مضمون کے سلسلہ میں معلومات حاصل کرنا ہو تو اس کی تاریخ کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرنا چاہیے ۔ ہندوستان میں کامرس کے سلسلہ میں روز بروز ترقی ہورہی ہے لیکن ا س کے علاوہ دیگر ریسرچ میدانوں میں مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر آر ایل حیدرآبادنے اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ میں پیش آنے والی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اپنی اولاد کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانا چاہتا ہے ۔ اس میدان میں اپنی اولاد نہ چاہتے ہوئے اس وجہ سے ڈالا جاتا ہے تاکہ کچھ روپیہ حاصل ہو اور زندگی عیش وآرام سے گذرے لیکن وہ میڈیا ، ٹیچرس وغیرہ کے میدانوں میں اپنی اولاد کو بھیجنا پسند نہیں کرتے ۔ جلسہ کی صدارت کررہے انجمن کے صدر جناب سی اے خلیل نے کہا کہ ہمارے قوم کے بچے ہندوستان میں رہنا پسند نہیں کرتے وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان سے باہر جاکر کمائیں ۔ انہوں نے واضح کیا کے اس دور میں ہندوستان میں ایسی کمپنیاں موجودہیں جہاں اچھے روزگار مہیا ہیں ۔ ملحوظ رہے کہ اس اجلاس کا آغازبرادرم ابراہیم خلدون کی تلاوت اور ترجمہ سے ہوااور اس میں ملک کے کئی ریاستوں کے چنیدہ شخصیات نے شرکت کی تھی ۔

Share this post

Loading...