بھٹکل کے مولانا طارق اکرمی ندوی نے کیا مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی کی کتاب افادات قرآنی کی عربی ترجمانی : دار القلم دمشق سے شائع اس کتاب کا قطر میں ہوا رسم اجراء

بھٹکل 29؛ستمبر 2013 (فکرو خبر نیوز) مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمة اللہ علیہ عرب و عجم میں مشہور ہیں ۔ مولانا موصوف کی فکر نے خصوصی طور پر عربوں کو بہت متاثر کیا اور اسی فکر کے نتیجہ میں سربراہان عرب مولانا کی بڑی عزت کیا کر کے  ان کی کتابوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے تھے ۔ حضرت مولانا کی عربی اور اردو میں بے شمار تصنیفات ہیں جو برابر زمانے کے تقاضوں کو پورا کررہی ہیں۔ 
انہی تصنیفات میں سے ایک اہم تصنیف اردو میں  افادات قرآنی ہے، جسے مولانا احمد حقانی ندوی  نے ترتیب دیا تھا، جس کے کئی ایک ایڈیشن  محمد الحسنی ٹرسٹ سے  شائع ہو چکے ہیں، ضرورت تھی کہ اس کتاب کو عربی میں ڈھال کر اس کی بھی افادیت کو عام کیا جائے، الحمد للہ یہ سعادت  بھٹکل کے مولانا طارق اکرمی ندوی کو نصیب ہوئی اور اس کی پہلی جلد کی ترجمانی کا کام حضرت مولانا سید واضح رشید حسنی  ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی سرپرستی  میں آپ نے مکمل کیا ۔ جس کا اجراء ناظم ندوة العلماء لکھنو مولانا  سید بلال حسنی ندوی مد ظلہ العالی  کے دست مبارک سے دوحہ قطر میں عمل میں آیا۔ یہ کتاب دار القلم دمشق سے شائع ہوئی ہے۔  اسی سے اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ مولانا طارق اکرمی  نے جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عالمیت کی تکمیل کی اور فضیلت کی تعلیم عالم ِاسلام کی مشہور درسگاہ دارالعلوم ندوة العلماء لکھنو سے کی۔ موصوف عربی ادب کا بڑا اچھا ذوق رکھتے ہیں ، عربی میں اچھی  شاعری کرتے ہیں ، اس پر عالمی اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں،اس وقت   مدرسہ خیر العلوم میں استاد حدیث و فقہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ موصوف دبئی میں منعقدہ حفظ قرآن کے عالمی مسابقہ میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔

Share this post

Loading...