تقویٰ کوآپریٹیو سوسائٹی بھٹکل کے بانی اور منیجر ڈائریکٹر جناب سعید شنگیری صاحب نے فکروخبر کو بتایا کہ حال میں سرسی میں اس کام کی شروعات کرنے اور وہاں باقاعدہ اس کی شاخ قائم کرنے کے سلسلہ میں وہاں کے ایک وفد نے شہر میں موجود مرکزی دفتر پہنچ کر پوری تفصیلات حاصل کی اورانہوں نے بتایا کہ وہ عنقریب سرسی میں اس کی شاخ قائم کرنے والے ہیں۔وفد نے تیسری بار بینک کا دورہ کیا اور تمام چیزوں کو سمجھنے کی کوشش کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ فکروخبر نے حالیہ اپنے مشہور و معروف پروگرام سیدھی بات میں تقویٰ بینکنگ کی تفصیلات پیش کی تھی جسکا اثر نہ صرف ملک کے اکثر شہر جس میں قابل ذکر، گجرات، نئی دہلی ، پٹنہ یوپی اور کرناٹک بنگلور کے علاقوں میں دیکھنے کو ملا بلکہ تقویٰ بینکنگ کو سمجھنے کے لئے لوگ ویب سائٹ وژٹ کررہے ہیں اور دفتر میں فون کرکے مزیدمعلومات حاصل کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ تقویٰ بینکنگ اپنے دائرہ کو وسعت دینے اور اسلامی بینکنگ کے فوائد عوام کے سامنے لانے کے لیے ہندوستان کے مختلف شہروں میں اپنی شاخیں قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور ہندستان کے مختلف شہروں کے ذمہ داروں کی جانب سے مثبت جوابات بھی موصول ہورہے ہیں۔ بھٹکل میں قائم مرکزی دفتر میں لوگوں نے اب تک کئی کھاتے کھلوا لیے ہیں اور روز بروز اس کی تعدادمیں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے آ پ براہ راست تقویٰ کوآپریٹیو سوسائٹی بھٹکل کے مرکزی دفتر یا پھر اس کے بانی او رمینجنگ ڈائریکٹر جناب سعید شنگیری صاحب سے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ +91 9945 44 77 88بھٹکل میں گھر گھر جاکر اکاؤنٹ کھلوانے اور پگمی کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ خواتین و دکاندار حضرات اپنے روزانہ کی آمدنی یا بقایہ رقم تقویٰ بینک میں جمع کرسکے۔ اس سلسلہ میں معلومات کے لئے دفتر کے اس نمبر پر رابطہ کریں:+91- 8385222288
Share this post
