تقویٰ بینکنگ بھٹکل کی اہم ترین خصوصیات میں ایک خصوصیت ثابت ہوگی : مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی

ان باتوں کا اظہار اُستاد حدیث جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل و قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین ، مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے کیا وہ یہاں کل رات تقویٰ بینک کے ہال میں منعقد بورڈ کی خصوصی میٹنگ میں ان باتوں کا اظہار کررہے تھے ، مولانا نے کہا کہ آج جو سودی نظام پورے دنیا میں چلایا جارہاہے یا پھر اسلامک بینکنگ کے نام پر اسی سے جڑے نظر آرہے ہیں، حتی الامکان بچنے کے باوجود اس سودی نظام سے بچنا بڑا مشکل نظرآتا ہے ایسے حالات میں اسلامی تجارت کے تمام تر پہلوؤں کو سامنے رکھ کر سالہا سال اس پر محنت کرکے اور پھر علماء ، مفتیان سے رائے مشورہ کرکے ہر قسم کی شک و شبہات سے تجار ت کو بینکنگ نظام کو دور رکھنے کی جدو جہد کرنا یہ تقویٰ بینکنگ کے تقوے کی نشانی ہے ۔ یہ ضروری نہیں کہ ابتداء سے ہی کامیابی ملے ،مگر تمام بورڈ ممبران، ذمہداران اور دیگر انوائیٹیس کو ضروری ہے کہ وہ جناب سعید شنگیری صاحب کا بھرپور تعاون کریں ، اور غیر سودی بینکنگ کاری کو فروغ دینے میں ہر کوئی بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ اس موقع پر بورڈ کے ممبر میں سے مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب نے بھی سعید شنگیری صاحب کی تمام تر کوششوں کو یہاں سامنے رکھااور بیرون ملکوں میں ان کی تگ و دو کے درمیان ان پر کئے جانے والے سوالات اور اعتراضات کے بیچ میں ان کا ہمت استقلال کے ساتھ ڈٹے رہنا اور بہترین غیر سودی نظام کو سافٹ ویر کی شکل میں پیش کرنے کا پاگل پن کو دیکھ کر انہوں نے کہا کہ تقویٰ بینکنک کی آج جو تصویر نظر آرہی ہے انہیں سالہا سال کی محنت وکدوکاوش کا نتیجہ ہے ، انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نہ صرف بورڈ کے ممبران بلکہ پورے شہر بھٹکل کی عوام اس بینکنگ کے نظام سے جڑے گی اور غیر سودی بینکنک کے نظام سے استفادہ کرے گی ، مولانا عبدالعظیم قاضیا صاحب نے بینک کے نام کی تشریخ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقویٰ نام ہی ہے کہ مشکوک اور شک و شبہات سے بچنا اور ڈرنا سود سے بچنے کے لئے تقویٰ کا نام رکھا گیا ہے لِہٰذا تقویٰ نام ہی بینکنک کے نظام کو واضح کردے گا۔ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا تھا ، جناب عتیق الرحمٰن شاہ بندری نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے میٹنگ کے انعقاد کے غرض و غایت پر روشنی ڈالی ، بعد ازاں مولانا امین ندوی صاحب(بورڈ ممبر) نے بورڈ ممبران کے لئے کچھ اہم ہدایت پیش کی تو وہیں بوڑد ممبرمولانا عرفان اکرمی ندوی صاحب نے بھی عوام کے سامنے تقویٰ بینکنگ کے پروڈکٹ اور اس کے منصوبوں کو آسانی سے رکھنے کے لئے ایک ورکشاپ کے انعقاد کا مشورہ دیا جس کو سب سے پہلے بورڈ ممبران کے لئے بعد میں عام عوام کے لئے قبول کرلیا گیا ۔ دیگر بورڈممبران اور انوائیٹیس میں سے بھی کئی ممبران نے اپنے اپنے رائے مشورے پیش کئے اور بینکنک کے نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کو سود سے بچانے کے لئے اخلاص کے ساتھ جڑے رہنے کا عزم کیا ۔
، تقویٰ بینک کے بانی جناب سعید شنگیری صاحب نے کئی اہم ترین منصوبوں پر روشنی ڈالی ، اور شریعہ بورڈکے ساتھ ساتھ مین پینل بورڈ اور دیگر انوائیٹیس کے نام یہاں سب کے سامنے پیش کئے اور سافٹ ویر کے کام کو انجام دینے میں شریعت کے تجارتی اصول کا جس انداز میں پاس رکھا گیا ہے ا س کا بھی اظہار کیا ۔ دعائیہ کلمات پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

تقویٰ بورڈممبرس کے اسماء گرامی 

مولانا عبدالعلیم قاسمی 
مولانا امین رکن الدین 
مولانا عرفان اکرمی ندوی 
مولانا انصارعزیز
محمد سعداللہ دامدا
محمد شاکر حسین طاہر
عبدالرشید محتشم 
محمد آفتاب قمری 

انوائٹیس ممبرس 

محمد سائب محتشم 
مولانا الیاس جاکٹی 
عنایت اللہ شاہ بندری 
عتیق الرحمٰن شاہ بندری 
حنیف شاہ شاہ بندری 
مولوی تیمور گوائی 
اقبال سہیل جاوید
محمد صادق اسرمتا
مولوی اُثال رکن الدین 
محمد اقبال ایم 
محمد خضر صدیقہ 
ذوالفقار علی بیگ
عبدالبدیع خطیب 
جاوید شنگیری 
محمد الیاس سنہری 

تقویٰ سپورٹ اور کنٹرولنگ ممبرس 

ڈاکٹر محمد سعید شنگیری 
عبدالرحمٰن محتشم 
گرومورتی (سی ای او) پروسیس ویر آئی ٹی سسٹم 
گنیش بھٹ
گنیش وائی ، شبیر اینڈ گنیش چارٹرڈ اکاؤنٹس
محمد سلمان شنگیری 

تقویٰ شریعہ بورڈ 

مولانا خالد سیف اللہ (سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ)حیدرآباد
مولانا عتیق احمد بستوی (لکھنو)
مولانا مفتی برکت اللہ (لندن)
مولانا عبدالعظیم (بھٹکل )
مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی (بھٹکل)

Share this post

Loading...